ایگزیکٹ اسکینڈل؛ سندھ ہائیکورٹ میں شعیب شیخ کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

25  مئی‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سندھ ہائی کورٹ نے ایگزٹ کمپنی کے سی ای او شعیب شیخ کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ کے فاضل جج جسٹس احمد علی شیخ نے ایگزٹ کمپنی کے سی ای او شعیب شیخ کی حفاظتی ضمانت کی درخواست کی سماعت کی، سماعت کے دوران عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ ان کے موکل کے خلاف مقدمہ تک درج نہیں ہوا تو پھر انہوں نے حفاظتی ضمانت کی درخواست کیوں دائر کی ہے، جس پر ان کے وکیل نے کہا کہ ایف آئی اے کو ان کے موکل کو گرفتار کرنے کا اختیار ہے، وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے انہیں پہلے ہی 2 نوٹس جاری کئے جاچکے ہیں، اس لئے ان کی حفاظتی منظور کی جائے تاکہ وہ اپنے اوپر عائد الزامات کا سامنا کرسکیں۔سماعت کے دوران ایف آئی اے حکام کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ایف آئی اے سیکشن 5 مجریہ 1974 کے تحت کارروائی کررہی ہے،اب تک کسی بھی قسم کی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، اس لئے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری قابلِ سماعت نہیں، تحقیقات کے دوران افسران اور عملہ آفس چھوڑ کرفرار ہوگئے ہیں تاہم دفترسیل نہیں کیا گیا، تفتیش اور شواہد کی روشنی میں جو بھی ملوث ہوگا اس کے خلاف قانون کے مطابق ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت عالیہ نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

مزید پڑھئے:چین : ریت کھانے کی شوقین 92 سالہ خاتون ، جو اب تک 29 ٹن ریت کھا چکی ہے ۔

 



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…