پاکستان کو دہشت گردی کی جنگ میں خواہ مخواہ الجھا دیا گیا، شہباز شریف

4  اپریل‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی کی جنگ میں خواہ مخواہ الجھا دیا گیا تاہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عوام، بزرگ اور بچے سب یکسو ہیں اور ملک سے اس ناسور کو ختم کر کے دم لیں گے۔لاہور میں انسداد دہشت گردی فورس کے دوسرے دستے کی پاسنگ آو¿ٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اس وقت میک اور بریک کے دو راہے پر کھڑا ہے، پاکستان کو دہشت گردی کی جنگ میں خواہ مخواہ الجھا دیا گیا لیکن اس جنگ میں عوام، بزرگ اور بچے سب یکسو ہیں اور دہشت گردی کو ختم کر کے دم لیں گے۔ انہوں نے انسداد دہشت گردی فورس کے فارغ التحصیل جوانوں کے والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قومی کے لئے اپنے جگر گوشوں کو فورس کے لئے پیش کرنے والے والدین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پوری قوم کو انسداد دہشت گردی فورس کے جوانوں پر فخر ہے جب کہ بڑے مقصد کے لئے انسداد دہشت گردی فورس کو تمام سہولیات فراہم کریں گے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جس طرح ترکی اور سری لنکا نے دہشت گردی سے دامن چھڑایا اسی طرح تربیت میں تعاون پر دوست ممالک کے شکر گزار ہیں جب کہ تربیت کی سہولیات فراہم کرنے پر پاک فوج کے بھی شکر گزار ہیں جو آپریشن ”ضرب عضب“ کے ذریعے دہشت گردوں پر کاری ضرب لگا رہی ہے۔ انہوںنے کہا ہے کہ ہم نے مایوسی کو افسوس کے بجائے محنت میں بدلنا ہے بڑے مقصد کے لیے انسداد دہشتگردی فورس کو تمام سہولیات فراہم کریں گے۔اس سے پہلے وزیراعلی پنجاب نے انسداد دہشتگردی فورس کے دستے کی پاسنگ آوٹ پریڈ کا بھی معائنہ کیا۔ وزیراعلی پنجاب نے نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں اعزازات بھی تقسیم کئے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…