سعودی عرب کی سلامتی کو بڑا خطرہ‘ وزیراعظم نواز شریف نے اہم اعلان کر دیا

27  مارچ‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ اگر سعودی عرب کی سلامتی کو کوئی خطرہ لاحق ہوا تو پاکستان اس کا بھرپور جواب دے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور چیف آف ایئراسٹاف نے شرکت کی، اجلاس میں مشرق وسطیٰ میں ہونے والی حالیہ تبدیلیوں کے تناظر میں اہم امور کا جائزہ لیا گیا جب کہ اس موقع پروزیردفاع خواجہ آصف اور وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز کو27 مارچ کو سعودی عرب بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا، پاکستانی وفد میں مسلح افواج کے سینئر حکام بھی شامل ہوں گے جب کہ وفد دورے کے دوران خطے کی صورتحال کا جائزہ لے گا۔ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک کے ساتھ ہمارے انتہائی قریبی تعلقات ہیں جو انتہائی اہمیت کے حامل ہیں جب کہ اگر سعودی عرب کی علاقائی سا لمیت کو کوئی خطرہ لاحق ہوا تو پاکستان بھی اس کا سخت رد عمل دے گا۔ اس سے قبل ذرائع کا کہنا ہیکہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل نے گزشتہ رات وزیراعظم نوازشریف کو فون کیا جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس موقع پرسعودی وزیر خارجہ نے وزیراعظم سے یمن کی صورتحال پر مدد کی بھی درخواست کی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے یمن کی کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان سے تعاون بھی مانگا ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…