آئندہ تین سالوں میں لوڈ شیڈنگ ماضی کا حصہ بن جائےگی، خواجہ آصف

13  مارچ‬‮  2015

اسلام آباد( نیوزڈیسک)وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں بجلی چور احتجاج کرتے ہیں ، بجلی چوری والے علاقوں میں ٹرانسفارمرز اتارنے پڑے تو اتاریں گے ، آئندہ دو تین سال میں لوڈ شیڈنگ ماضی کا حصہ بن جائے گی۔ اسلام آباد میں آئیسکو کے ملازمین کے قتل پر ان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران کسی کی جان لینا انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا چوروں کے جلسوں کی کوریج کرتا ہے ، بجلی چور واپڈا کے دفاتر پر حملہ کرتے ہیں، خواجہ آصف نے کہا کہ جہاں واجبات نہیں ملیں گے وہاں بجلی فراہم نہیں کی جائے گی۔ ایسے علاقوں میں ٹرانسفارمرز اتارنے پڑے تو اتاریں لیں گے۔ جہاں بجلی چوری ہوگی وہاں ہمیں زیادہ فعال ہونا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ صرف 8 سے دس گھنٹے کی جا رہی ہے جہاں اٹھارہ یا بیس گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے وہاں بجلی چوری ہوتی ہے۔ پاکستان واحد ملک ہے جہاں بجلی چوروں کے جلوس نکلتے ہیں، کسی میڈیا چینل کو یہ توفیق نہیں ہوتی کہ وہ یہ بتائے کہ احتجاج کرنے والے بجلی چور ہیں۔ ہم نے پہلی مرتبہ انڈسٹری کو لوڈشیڈنگ فری کر دیا ہے جبکہ ٹرانسمیشن سروس کو اپ ڈیٹ کر رہے ہیں



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…