پاکستان میں پہلا روزہ 14 اپریل کو ہونے کا امکان

31  مارچ‬‮  2021

کراچی(این این آئی)معروف فلکیات، سائنسدان اور رویت ہلال کے ماہر پروفیسر ڈاکٹر شاہد قریشی نے کہاہے کہ 29شعبان کو چاند کی رویت سے پاکستان میں پہلا روزہ بدھ 14 اپریل کو ہوگا۔دنیا میں رمضان کے چاند کی پیدائش 12 اپریل 2021کی صبح ہوگی اس روز پاکستان میں 28 شعبان ہوگی اور 12 اپریل کو پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر خطوں میں

غروب آفتاب کے وقت رمضان کے چاند کی رویت ناممکن ہے کیونکہ اس روز غروب آفتاب کے ٹھیک 18 منٹ اور 37 سیکنڈ کے بعد چاند خود بھی غروب ہوجائے گا اور قطعی امکان ہے کہ 13 اپریل بمطابق 29 شعبان پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر علاقوں میں رمضان کا چاند نظر آجائے۔ماہرفلکیات ڈاکٹر شاہد قریشی سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق پیر12 اپریل کو رمضان کے چاند کی پیدائش پاکستان کے وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 30 منٹ پر عمل میں آئے گی اس لیے 12 اپریل کی شام کو دنیا میں کہیں سے ہلال نظر آنے کا امکان نہیں ہے البتہ اس شام امریکی ممالک میں دوربین سے ہلال نظر آنے کے امکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔اس شام یعنی پیر12 اپریل بمطابق 28 شعبان کراچی میں غروب آفتاب 6 بج کر 52 منٹ اور 39 سیکنڈ پر ہے جبکہ غروب ہلال7 بج کر 11منٹ اور16سیکنڈ پر ہوگا اور فرق غروبین(غروب آفتاب و غروب ہلال) 18 منٹ 37 سیکنڈ ہوگا جبکہ اس روز پیر کو غروب آفتاب کے وقت ہلال کی عمر 12 گھنٹے

50 منٹ ہوگی اورہلال غروب آفتاب کے بعد صرف 18 منٹ 37 سیکنڈ میں ہی غروب ہو جائے گا۔ڈاکٹر شاہد قریشی کے مطابق اسی روز پیر کو ہلال مکہ میں غروب آفتاب کے بعد صرف 23 منٹ کے اندر غروب ہو جائے گا جبکہ ہلال کی غروب آفتاب کے وقت افق سے بلندی صرف 5 ڈگری

ہو گی،13 اپریل 2021 کی شام ہلال پوری دنیا میں آسانی سے نظر آنے کا امکان ہے۔ڈاکٹر شاہد قریشی کے مطابق اسی روز منگل 13 اپریل کو ہلال مکہ میں غروب آفتاب کے بعد 1 گھنٹہ 12 منٹ اور 26 سیکنڈ تک غروب ہو گا چنانچہ وہاں سے بھی ہلال آسانی سے نظر آ جائے گا تاہم سعودی روایات کے مطابق سعودی عرب میں پہلا روزہ 13 اپریل کو ہی ہونے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…