’’وہ تین چیزیں جو دنیا میں سے اللہ کو پسند ہیں‘‘ حضور ؐ کا صحابہ کرام ؓ کے ساتھ ایمان افروز مکالمہ

12  اکتوبر‬‮  2017

ایک روز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کے درمیان تشریف آوری کے دوران حضرت ابوبکر سے پوچھا: ابوبکرؓ آپ دنیا میں کیا چیز پسند کرتے ہيں؟انھوں نے جواب میں کہا حضور تین چیزیں پسند کرتا ہوں۔اول: آپ کے درمیان بیٹھا رہوں دوسرے آپ کو دیکھتا رہوں تیسرے اپنے مال کو آپ پر خرچ کروں۔پھر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عمرؓ سے دریافت کیا کہ عمرؓ آپ کیا پسند کرتے ہيں:حضرت عمرؓ نے جواب

میں کہا : حضور تین چیزیں پسند کرتا ہوںاول نیکی کا حکم دوں اگرچہ کے سری طور پر ہو، دوسرے برائی سے روکتا رہوں اگرچہ سرعام ہو اور تیسرے حق بات کہوں اگرچہ سننے والوں کو کڑوی لگے۔اور پھرحضور نے حضرت عثمان ؓسے دریافت کیا کہ عثمانؓ! آپ کیا پسند کرتے ہیں:حضرت عثمانؓ نے جواب دیا : حضور تین چیزیں پسند کرتا ہوں:اول لوگوں کو کھانا کھلاؤں، دوسرے سلام کو پھیلاؤں اور تیسرے رات میں ایسے وقت نماز پڑھوں جب لوگ نیند کی آغوش میں ہوں۔اس کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علیؓ سے دریافت کیا کہ علیؓ! آپ کیا پسند کرتے ہيںحضرت علی ؓنے جواب دیا کہ حضور تین چیزیں پسند کرتا ہوں:اول مہمان نوازی کروں دوسرے گرما کے موسم میں روزے رکھوں اور تیسرے دشمن پر تلوار سے وار کروں۔پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابوذرغفاری ؓسے دریافت فرمایا : ابوذر آپ کیا پسند کرتے ہو؟حضرت ابوذر غفاریؓ نے جواب دیا: حضور میں دنیا میں تین چیزیں پسند کرتا ہوںاول بھوک دوسرے بیماری اور تیسرے موت آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سےسبب پوچھتے ہوئے کہا آپ ان چیزوں کو کیوں پسند کرتے ہو؟انھوں نے جواب دیا کہ حضور بھوک اس لیئے عزيز ہے کہ اس کے ذریعے میرا دل نرم ہوتا ہے اور بیماری اس لیئے محبوب ہے کہ اس کے ذریعے میرے گناہ معاف ہوتے ہیں اور موت اس وجہ سے عزيز ہے کہ اس کے ذریعے

میں اپنے پروردگارسے ملوں گا۔اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :میرے لیئے تمہاری دنیا سے تین چیزیں پسند کروائی گئی۔اول خوشبو، دوسری نیک عورتیں، اور تیسرے میرےآنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں رکھی گئي ہے۔اسی اثناء حضرت جبریلؑ تشریف لاتے ہیں۔اور فرماتے ہیں مجھے تمہاری دنیا سے تین چیزیں پسند ہيں:اول پیغام کو پہنچانا، دوسرے امانت کو ادا کرنا اور تیسرے مساکین سے محبت کرنا،پھر حضرت

جبرئيلؑ آسمانوں کی جانب لوٹتے ہیں اور دوبارہ زمین پر واپس آتے ہیں اور فرماتے ہيں کہ حضور اللہ رب العزت آپ کو سلام کہتے ہيں: اور ارشاد فرماتے ہيں: کہاللہ رب العزت کو تمہاری دنیا سے تین چیزیں پسند ہيں:اول ایسی زبان جو اللہ کی یاد سے تر ہو، دوسرے ایسا دل جو اللہ سے ڈرنے والا ہو اور تیسرے ایسا جسم جو مصائب اور آزمائشوں میں صبر کرنے والا ہو…!(حوالہ : صحیح اسلامی واقعات شائع کردہ جامعہ الاظہر مصر)

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…