امت محمدی ؐ نمازیں پڑھنے کے باوجود جہنم میں کیوں جائے گی؟ اللہ تعالیٰ حضرت جبرائیل ؑ کو جہنم کا چکر لگانے کا حکم کیوں دے گا؟

9  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ روز محشر اللہ تعالیٰ حضرت جبرائیل ؑ سے کہیں گے کہ جائو ذرا جہنم کا چکر لگا کر آئو تو جبرائیل ؑ جہنم میں جائیں گے تو وہاں امت محمدی ﷺ کو بھی دیکھیں گے، جہنم میں بھی امت محمدی ﷺ کی ایک خصوصیت ہوگی کہ ان کے چہرے کالے نہیں ہوں گے، نماز پڑھنے سجدے،پیشانی والی جگہ بھی کالی نہیں ہوگی ،

امت محمدی ﷺ کے وہ لوگ نماز پڑھنے کے باوجود جہنم میں جائیں گے جو ظالم ہوں گے، غاصب ہوں گے، حضرت جبرائیل ؑ پوچھیں گے کہ یہ کون لوگ ہیں جن کے چہرے کالے نہیں ہوئے؟ انہیں بتایا جائے گا کہ یہ امت محمدی ﷺ ہے۔ اس وقت امت محمدی ﷺ کے لوگ جہنم کے فرشتے سے پوچھیں گے کہ یہ خوبصورت سا فرشتہ کون ہے تو انہیں جواب دیا جائے گا کہ یہ وہ فرشتہ ہے (جبرائیل ؑ) جو تمہارے نبی ﷺ کے پاس جاتا تھا۔ اس وقت ساری امت محمدی ﷺ دوڑکر حضرت جبرائیل ؑ کے پاس آئے گی اور کہے گی کہ ہمارے نبی ﷺ کو ہمارا سلام کہہ دو اور انہیں بتا دو کہ ہم بڑی تکلیف میں ہیں، حضرت جبرائیل ؑ ان کی بات سن کر بڑے غمگین ہو جائیں گے اور واپس جا کر اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں عرض کریں گے کہ جی میں نے جہنم دیکھ لی ہے اور امت محمدی ﷺ کا پیغام دینا بھول جائیں گے، پھر اللہ خود پوچھے گا کہ میرے نبی ﷺ کی امت نے کوئی پیغام نہیں دیا تھا تو حضرت جبرائیل ؑ کو یاد آ جائے گا اور وہ نبی ﷺ کی خدمت میں آکر انہیں بتائیں گے کہ آپ کی امت نے یہ پیغام دیا تھا، آپ ﷺ پیغام سنتے ہی سجدے میں گر جائیں گے اوردعا کریں گے کہ یا اللہ! میری امت کو معاف فرما دے، اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ اے میر ے محبوب ﷺ آپ جائیں اور جہنم سے ہر اس امتی کو نکال لیں جس کے دل میں ’’ جو‘‘ کے دانے کے برابر بھی ایمان ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…