حضور اکرم ﷺ کس پھل کو بے حد پسند فرماتے تھے اور سحری کیلئےاس کوسود مند قرار دیا

18  مئی‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کھجور ایسا با برکت اور لذیذ پھل ہے، کھجور میں بے پناہ توانائی پوشدہ ہے، رمضان المبارک میں افطار کے وقت کھجور کا استعمال اسکی افا دیت کا منہ بولتا ثبوت ہے، دن بھر بھوکا پیاسا رہنے سے جسم میں توانائی کم ہو جاتی ہے۔طبی ماہرین افطار کے ساتھ ساتھ سحری میں بھی کھجور کے استعمال کو سود مند قرار دیتے ہیں۔حضور اکرم ﷺ نے کھجور پھل کو بے حد پسند فر مایا ہے ۔آپ ﷺ اس ہی سے روزہ افطار کر نے کو پسند فرماتے تھے ،

آپ ﷺ نے فرمایا “کھجور میں ہر بیماری کی شفا مو جود ہے “۔مسلمان روزہ کھجور کے ساتھ ہی افطار کرنے کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ یہ ہمارے پیارے نبی کا پسندیدہ پھل اور سنت ہے، کھجور رمضان المبارک میں استعمال ہونے والا سب سے پسندیدہ پھل ہے۔شیریں ، خوش ذائقہ، ذود ہضم اور توانائی سے بھرپور پھل کھجور کا استعمال رمضان المبارک میں کثرت سے کیا جاتا ہے، غذائیت اور کیلوریز سے بھی بھرپور ہونے کے باعث طبی ماہرین نے افطاری کے ساتھ ساتھ سحری میں بھی کھجور کے استعمال کو انتہائی مفید قرار دیتے ہیں کیونکہ یہ روزہ داروں کو دن بھرتوانا رکھتا ہے۔“آپ ﷺ نہ صرف افطار ی میں بلکہ سحری میں بھی کھجور تناول فر ماتے اور فرمایا: ” مسلمان کے لئے سحری کا بہترین کا کھانا کھجور ہے ۔کھجور قدرت کا وہ پھل ہے کہ جو اپنے اندر بے شمار افادی پہلو رکھتا ہے، جس کے ہر تین اجزاء کارآمد ہیں۔ قدرت نے ایسے غذائی اجزاء اس میں شامل کردیئے ہیں۔ جن کی ہمارے جسم کو ضرورت ہوتی ہے۔مسلمانوں کو کھجور سے روزہ افطار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے کیوں کہ روزہ رکھنے سے جسمانی قوت میں کمی آ جاتی ہے، قدرت نے کھجور میں اسے غذائی عمل پیدا کر دیتے ہیں جنکی ہمیں ضرورت ہوتی ہے کھجور پیٹ کے لئے بہت مفید ہے۔کھجور صرف روزہ افطار کرنے میں ہے مفید نہیں بلکہ کھجور کے اور بہت سارے فوائد ہیں غذائیت کے لحاظ سے یہ ایک بہترین غذا ہے اس میں طاقت کے خزانے پوشیدہ ہیں

کھجور خون پیدا کرنے کا خزانہ ہے۔یہ کمزور جسم کے لئے مفید ہے طاقت دیتی ہے اس کے علاوہ دماغ اعصاب کے لئے مفید ہے، جو لوگ جسمانی طور پر کمزور ہوں یا دماغی طور پر کمزور ہوں پا پھر جنہیں خون کی کمی ہو انہیں زیادہ سے زیادہ کھجور استعمال کرنی چاہیے ان کے لئے بہت ہے مفید چیز ہے، جن افراد کو آیوڈین کی کمی ہوتی ہے انہیں خاص طور پر کھجور استعمال کرنی چاہیے۔کھجور کے استعمال سے خون میں کولیسٹرول کی مقدار نہیں بڑھتی اور یہ بات سبھی جانتے ہیں

کے خون میں کولیسٹرول کی مقدار بڑھ جائے تو دل کا دورہ بھی پڑ سکتا ہے، پس کھجور ایک مکمل غذا ہے جس میں غذائیت بھی ہے۔ڈاکٹر فائزہ رشید غذائی ماہر ڈاکٹر خرم اکرم گھمن ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سحرو افطار میں دودھ یا جوس کے ساتھ کھجور کا استعمال جہاں دل کو قوت فراہم کرتا ہے تو وہیں انسانی معدے کی کارکردگی میں بھی بہتری آتی ہے لیکن شرط ہے کہ استعمال مناسب مقدار میں ہو۔کھجور انسان کو طاقتور اور مضبوط بناتی ہے،

کھجور کھانے سے انسان دل کی بیماریوں سے بھی محفوظ رہتا ہے، کھجور سے خون بھی بڑھتا ہے اور رنگت بھی سرخ و سفید ہو جاتی ہے، اس کی گھٹلی آنتوں کے لئے بے حد مفید ہے۔اس کے علاوہ کھجور جسمانی کمزوری کو بھی دور کرتی ہے، اس میں وٹامن اے، نشاستہ ، کیلشیم، فولاد اور فاسفورس ہوتا ہے۔قرآن مجید میں اس کا ذکر بیس سے زائد بار ملتا ہے ۔آپﷺ نے فر مایا ” جس گھر میں کھجوریں نہ ہوں وہ گھر ایسا ہے جس میں کھانا نہ ہو ۔لہذا اس انمول اور منفرد پھل کا استعمال ہماری صحت کا بھی ضامن ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…