امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

19  اپریل‬‮  2024

نیویارک (این این آئی)اسرائیل پر ایرانی حملے کے بعد امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں، اقوام متحدہ میں نائب امریکی مندوب رابرٹ ووڈ نے پابندیوں کی تصدیق کردی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں نائب امریکی مندوب نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں بتایا کہ اسرائیل پر حملے کیلئے استعمال ہونے والے ایرانی ڈرونز پروگرام، ان کے انجن بنانے والی کمپنیوں اور پرزے فراہم کرنے والی کمپنیوں سمیت کسٹمرز پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

رابرٹ ووڈ نے امید ظاہر کی کہ امریکا کے اتحادی اور شراکت دار جلد ان پابندیوں کی پیروی کریں گے۔سلامتی کونسل کے اجلاس میں رابرٹ ووڈ نے کہا ایران اور حماس سمیت ان کیعسکری شراکت داروں نے خطے کو ایک وسیع تنازعے کی طرف دھکیل دیا ہے۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ایرانی وزیرخارجہ کے وفد پر بھی سفری پابندیاں عائد کی گئی ہیں، پابندیوں کے تحت ایرانی وفد اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کے اطراف دو بلاک کے اندر تک محدود رہے گا۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق پابندیوں کے تحت ایرانی وفد اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹر سے صرف ایرانی مشن تک سفر کر سکے گا جبکہ ایرانی وفد کو جان ایف کینیڈی ائیرپورٹ تک سفر کرنے کی بھی اجازت ہوگی۔خیال رہے کہ ایرانی وزیرخارجہ ان دنوں اقوام متحدہ اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک میں موجود ہیں۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…