امریکہ کا پاکستان کوایران کیساتھ گیس معاہدے پرانتباہ

27  مارچ‬‮  2024

واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکہ کہہ چکا ہے کہ وہ پاکستان اور ایران پائپ لائن منصوبے کی حمایت نہیں کرتا۔ پاکستان کی توانائی کی ضروریات میں مدد امریکہ کی ترجیح ہے۔غیرملکی خبررسان ادارے کے مطابق یہ بیان انہوں نے واشنگٹن میں نیوز بریفنگ کے دوران پاکستان کے ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن کے منصوبے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں دیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی ممکنہ پابندی کی کارروائیوں کا جائزہ نہیں لیں گے لیکن ہم ہمیشہ ہر ایک کو مشورہ دیتے ہیں کہ ایران کے ساتھ کاروبار کرنے سے ہماری پابندیوں کو چھونے اور ان کے دائرے میں آنے کا خطرہ ہے اور ہر ایک کو اس پر بہت احتیاط سے غور کرنے کا مشورہ دیں گے۔ جیسا کہ اسسٹنٹ سیکریٹری نے گذشتہ ہفتے واضح کیا تھا، ہم اس پائپ لائن کو آگے بڑھانے کی حمایت نہیں کرتے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…