امریکا، جلاؤ گھیراؤ میں ملوث سابق و حاضر سروس فوجیوں کو سزا کا سامنا

29  مئی‬‮  2023

واشنگٹن (این این آئی) امریکا میں بھی سیاست کی آڑ میں سرکاری عمارتوں کا جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور پْرتشدد مظاہروں میں ملوث سابق و حاضر سروس فوجیوں کو سزا کا سامنا ہے ۔دنیا بھر میں سیاست کی آڑ میں سرکاری عمارتوں کا جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور پْرتشدد مظاہرے سنگین جرم ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق امریکا کے 70 سے زائد حاضر سروس و سابق فوجیوں کو 6 جنوری 2021ء کو امریکی کانگریس پر حملہ کرنے کے مجرمانہ الزامات کا سامنا ہے۔امریکا میں پرتشدد مظاہرے ٹرمپ کی طرف سے احتجاج کی کال کا نتیجہ تھے ، یہ جھوٹا دعویٰ کیا گیا تھا کہ 2020ء کے انتخابات کو ڈیموکریٹس نے چوری کرلیا ہے۔امریکی محکمہ انصاف کو آڈیو ریکارڈنگ اور فسادیوں کی سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے معلوم ہوا کہ پرتشدد فسادات کیلئے ہجوم کو اکٹھا کرنا اور اکسانا ایک منظم منصوبہ بندی تھی۔سابق امریکی فوجیوں پر سازش، کار سرکار میں مداخلت، سرکاری املاک کو تباہ کرنے اور حساس مقامات میں غیر قانونی داخلے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔امریکی حکومت کی طرف سے سابق فوجیوں کیخلاف مزید سخت کارروائیوں کی درخواست کی گئی ہے ، سابق فوجی جنہیں سزا سنائی گئی ہے ان میں اوہائیو کی 2 سابق فوجی خواتین جیسیکا واٹکنز اور فلوریڈا کے کینتھ ہیریلسن کو ساڑھے 8 سال اور 4 سال قید کی سزا بھی سنائی گئی۔اس کے علاوہ مخلتف جرائم میں سزائیں پانے والوں میں ڈینیئل رے کالڈویل، یو ایس میرین، سابق امریکی بحریہ کے ریزروسٹ، ہیچٹ اسپیڈ، ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل لیری رینڈل بروک جونیئر و دیگر شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…