بیت المقدس میں جھڑپوں کے دوران شدت ، فلسطینیوں کی گرفتاریاں جاری اسرائیلی مظالم کیخلاف لندن اور مانچسٹر میں مظاہرے

10  مئی‬‮  2021

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)اسرائیلی فوج نے کہاہے کہ غزہ کی پٹی سے جنوبی اسرائیل پر دو آر پی جی گرینیڈ داغے گئے۔ اس کے نتیجے میں غزہ کی پٹی کے اطراف اور عسقلان شہر میں یہودی بستیوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاری بیان میں کہا گیا کہ

ایک راکٹ گرینیڈ کو فضا میں تباہ کر دیا گیا۔ادھر فلسطینی ہلال احمر کے مطابق الشیخ جراح اور باب العامود میں اسرائیلی سیکورٹی فورس کے ساتھ جھڑپوں کے دوران میں 7 فلسطینی مظاہرین زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد اسرائیل نے 20 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔گذشتہ دنوں کے دوران میں اسرائیلی پولیس اور فلسطینیوں کے بیچ مسلسل جھڑپیں دیکھی گئیں۔ یہ جھڑپیں شب قدر کے موقع پر مسجد اقصی کے صحن پر پولیس فورس کے دھاوے اور نمازوں کو عبادت سے روکنے کی کوشش کے تناظر میں ہوئیں۔دریں اثنا فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کیخلاف لندن اور مانچسٹرمیں مظاہرے ہوئے، مظاہرین نے مقبوضہ بیت المقدس کی رہائی اور فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق لندن اور مانچسٹرمیں ہونے والے مظاہروں میں عالمی برادری سے اسرائیل کے خلاف متحد ہونے کی اپیل بھی کی گئی۔واضح رہے کہ یورپین یونین نے اسرائیلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یروشلم میں موجود کشیدگی کو دور کرنے کے لیے فوری طور پر کارروائی کرے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…