کرونا وائرس نے مودی پر بھی قیامت ڈھا دی بھارتی وزیر اعظم شدت غم سے نڈھال

28  اپریل‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، اے پی پی)بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی چچی کرونا وائرس سے انتقال کر گئیں ، بھارتی میڈیا کے مطابق وہ پچھلے 10دنوں سے ہسپتال میں زیر علاج تھیں ، ان کے شوہر جگ جیون داس کا کئی سال پہلے انتقال ہو گیا تھا، نریندر مودی کے بھائی برہما مودی نے بتایا کہ نرمدا بین مودی کو 10روز قبل ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

دوسری جانب کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے اپنے انٹرویوزمیں کہا کہ کورونا کے مریضوں کو ہسپتالوں میں جگہ نہیں مل رہی اور آکسیجن کی خاص طور پر شدید کمی ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی سونامی کے دوران” ہیش ٹیگ ہم سانس نہیں لے سکتے “بھارتی ٹویٹر پرٹرینڈ کررہا ہے اور بھارتی ٹی وی چینلزپر ہسپتالوں کی راہداریوں اور سڑکوں پرمریضوں کو چکر لگاتے دکھایا جارہا ہے جو طبی امداد کے منتظر ہیں۔ سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے بھارتی متاثرین کے لئے دکھائے گئے انسانی جذبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم بھارت اور دنیا بھرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گوہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے بھارتی مظالم کا سامنا کرنے کے باوجود اسی انسانی جذبے کا اظہارکرتے ہوئے آکسیجن فراہم کرنے والی 100

مشینیں بھارتی ریاست مہاراشٹرا بھیجیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی سیاستدانوں نے بھی کورونا کیسز پر قابو پانے میں ناکامی پرمودی حکومت کی مذمت کی ہے۔ کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے کہا کہ آکسیجن کی قلت اور آئی سی یو بیڈزکی کمی کے موجودہ بحران کی ذمہ دار

بی جے پی کی حکومت ہے ۔ ایک اور کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے دوران احساس تحفظ، سمت اور قیادت فراہم کرنے میں ناکام رہے۔حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کہا کہ وزیراعظم مودی کو رونا وائرس

کی صورت حال کو کنٹرول کرنے میں مکمل طورپرناکام رہے۔ سیاسی ماہرین اور تجزیہ کارسمجھتے ہیں کہ مودی حکومت کی طرف سے بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ہندو تہوار کمبھ میلے کے انعقاد کی اجازت کا فیصلہ بڑے پیمانے پرکورونا کے پھیلاﺅ کا باعث ثابت ہواہے۔انہوں نے کہا کہ

مغربی بنگال میں بڑے پیمانے پر انتخابی ریلیوں کے انعقاد کی اجازت کے فیصلے نے بھارت میں پہلے سے ہی خراب صورتحال کو مزید بدتربنادیا۔ انہوں نے کہاکہ جب بی جے پی کی حکومت کو کورونا وائرس سے نمٹنے پر توجہ دینے کی ضرورت تھی، وزیر اعظم مودی انتخابی

ریلیوں سے خطاب کرنے میں مصروف تھے۔ سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہا کہ بین الاقوامی پریس نے بھی کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نمٹنے میں ناکامی کے لئے مودی کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔ ”دی ٹائمز لندن “لکھتا ہے کہ مودی کورونا کی دوسری لہر سے نمٹنے کی کوشش کررہا ہے۔”دی گارڈین“ نے شہ سرخی میں لکھا کہ بھارت میںنظام صحت دھڑام سے گرگیا ہے: بھارت کورونا کے جہنم میں گرتا جارہا ہے“۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…