بھارت میں کورونا کا شدید بحران فوج طلب کر لی گئی

27  اپریل‬‮  2021

نئی دہلی ٗبرلن(این این آئی)بھارت میں کورونا وائرس کی وبا کے بہت تیز رفتار پھیلا اور مسلسل ریکارڈ تعداد میں انسانی ہلاکتوں کے باعث سول انتظامیہ کی مدد کے لیے فوج طلب کر لی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چیف آف جنرل سٹاف بِپِن راوت نے اعلان کیا کہ فوج کے پینشن یافتہ اہلکاروں کو

ہسپتالوں میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ فوج کے پاس موجود آکسیجن کے ذخائر بھی سول استعمال کے لیے مہیا کیے جائیں گے۔ ایک ارب تیس کروڑ کی آبادی والے بھارت میں گزشتہ کئی دنوں سے روزانہ تین لاکھ سے زائد نئی کورونا انفیکشنز ریکارڈ کی جا رہی ہیں۔ ملکی ہسپتالوں کو انتہائی حد تک دبا ئوکا سامنا ہے اور وہاں آکسیجن اور ادویات کی بھی شدید قلت ہے۔ جرمنی اور پاکستان سمیت کئی ممالک بھارت کو مدد کی پیشکش کر چکے ہیں۔دوسری جانب جرمنی میں کورونا وائرس کے باعث گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید تین سو چوالیس افراد ہلاک ہو گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یوں اس وبا کے دوران اب تک کووڈ انیس کی وجہ سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد اب اکیاسی ہزار نو سو اڑسٹھ ہو گئی ہے۔ برلن میں وبائی امراض کی روک تھام کے جرمن ادارے رابرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ نے منگل کی صبح بتایا کہ گزشتہ روز ملک میں کورونا وائرس انفیکشن کے مزید تقریبا گیارہ ہزار نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے۔ اس طرح جرمنی میں کورونا کے متاثرین کی مجموعی تعداد اب تینتیس لاکھ دس ہزار تین سو سے زیادہ ہو گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…