اسرائیلی فوج کا مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملہ، اذان پرپابندی لگا دی

15  اپریل‬‮  2021

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے مسجد اقصی میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کرنے کے ساتھ وہاں پر نماز کی ادائیگی کے لیے روزہ داروں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایاہے۔ اس موقعے پر قابض فوج نے باب العامود کے مقام سے چھ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ قابض فوج نے مسجد

اقصی میں گھس کر لائوڈ اسپیکروں کی تاریں کاٹ ڈالیں اور اذان پر پابندی لگادی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وادی حلوہ انفارمیشن سینٹر نے بتایاکہ قابض فوج نے بیت المقدس میں مسجد اقصی کے باب العامود سے چھ فلسطینیوں کو گرفتار کرکے شاہراہ صلاح الدین پر واقع حراستی مرکز منتقل کردیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں کی شناخت معتز محمود الحج، قصی عاشور، حمد الرشق، علی حمدان، محمد اسماعیل اور نبئل شریتح کے ناموں سے کی گئی ہے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فوج کی بھاری نفری مسجد اقصی میں گھس گئی اور کئی روزہ داروں اور نمازیوں کو گھیسٹ کر انہیں مار پیٹ شروع کردی۔ادھر فلسطینی عوامی، مذہبی اور قومی حلقوں کی طرف سے مسجد اقصی میں اسرائیلی فوج کی کارروائی کو وحشیانہ فعل قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ اردن نے بھی مسجد اقصی میں اسرائیلی فوج کی مداخلت اور نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے صہیونی ریاست کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایاہے۔ گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے مسجد اقصی میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کرنے کے ساتھ وہاں پر نماز کی ادائیگی کے لیے روزہ داروں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایاہے۔ اس موقعے پر قابض فوج نے باب العامود کے مقام سے چھ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ قابض فوج نے مسجد اقصی میں گھس کر لائوڈ اسپیکروں کی تاریں کاٹ ڈالیں اور اذان پر پابندی لگادی

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…