قطرمیں کفیل نظام ختم، تارکین وطن کیلیے اجرت اور پرکشش مراعات کا نیا قانون نافذ

21  مارچ‬‮  2021

دوحہ(این این آئی )خلیجی ملک قطر میں تارکین وطن ملازمین کے لیے کم سے کم ماہانہ اجرت اور دیگر مراعات کا قانون نافذ کردیا گیا ہے جس کے تحت آجر ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ رہائش اور خوراک دینے کے لیے بھی پابند ہوگا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر تارکین وطن اور غیر ملکی ملازمین کے لیے تنخواہوں اور مراعات سے متعلق قانون نافذ کرنے والا پہلا خلیجی ملک بن گیا ہے۔ یہ قانون فوری طور پر نافذ العمل ہوگا جس پر آجر کو لازمی عمل درآمد کرنا ہوگا بصورت دیگر جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔ اس قانون کے نفاذ سے ملک

میں کفیل کا نظام بھی ختم ہوجائے گا۔قطر کی وزارت برائے ترقی مزدور اور سماجی امور نے تصدیق کی ہے کہ نئے قانون کے تحت ملک میں کام کرنے والے غیرملکی ملازم کی کم از کم ماہانہ اجرت ایک ہزار قطری ریال مقرر کی گئی ہے جب کہ کمپنیوں کو غیر ملکی ملازمین کی رہائش اور خوراک کا انتظام کرنے کا بھی پابند کیا گیا ہے۔اگر کمپنیاں غیرملکی ملازمین کو رہائش اور خوراک کی سہولیات خود فراہم نہیں کرسکتیں تو ملازمین کو خوراک کے لیے ماہانہ 300 سو ریال اور رہائش کے لیے 500 سو ریال علیحدہ سے دینا ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…