سالانہ 300 ارب ریال کا نقصان،سعودی عرب میں غیرملکیوں کے کاروبار کے خاتمے کی مہم زور پکڑ گئی

7  مارچ‬‮  2021

ریاض(این این آئی) سعودی عرب میں مقامی شہریوں کے نام سے غیرملکیوں کے کاروبار کے خاتمے کی مہم زور پکڑ گئی، اس غیرقانونی کاروبار سے معیشت کو سالانہ 300 ارب ریال کا نقصان ہوتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی ماہرین اقتصاد کا کہنا تھا کہ سعودی شہریوں کے نام سے غیرملکیوں کے کاروبار سالانہ کی بنیاد پر ملکی معیشت کو تین سو ارب تک نقصان پہنچا رہے ہیں۔ایک اعداد وشمار کے مطابق جنوری 2021 کے

دوران سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں نے 12.06 ارب ریال وطن بھجوائے، یہ رقم پچھلے سال کے اسی دورانیے سے بارہ فیصد زیادہ ہے۔ماہرین کا کہنا تھاکہ غیرقانون کاروبار پر قابو پانے سے سالانہ 300 ارب ریال قومی معیشت میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی حیثیت سے شامل ہوں گے۔یہ بھی کہا گیا کہ سعودیوں کے نام سے غیرملکیوں کا کاروبار منی لانڈرنگ، تجارتی ملاوٹ اور منصفانہ مسابقت کے فقدان کا باعث بن رہا ہے، جس پر قابو پانا ضروری ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…