7 سے زائد شدت کے زلزلے نے جاپان کو ہلا کر رکھ دیا

13  فروری‬‮  2021

ٹوکیو(آن لائن )جاپان کے دارالحکومت اور دیگر علاقوں کو 7 سے زائد شدت کے زلزلے نے ہلا کر رکھ دیا۔تفصیلات کے مطابق ایشیائی ملک جاپان کے کئی علاقوں میں انتہائی شدید زلزلہ آیا ہے۔ ماضی میں سونامی کی تباہی کا شکار ہونے والے جاپانی علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، سونامی وارننگ جاری نہیں ہوئی۔ فوری طور

پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہیں۔ دوسری جانب روس کے دارالحکومت ماسکو میں پڑنے والی شدید برف باری اور طوفان کے بعد نقل وحمل شدید متاثر اور نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ماسکو میں ہونے والی شدید برف باری کے سبب شہر کی سڑکیں برف سے اٹ گئی ہیں اور پھسلن کے سبب راہگیروں کو چلنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ متعدد پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں۔روس کے محکمہ موسمیات کے مطابق ماسکو میں درجہ حرارت منفی 15 سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے جبکہ 18 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔مقامی حکام نے لوگوں کو درختوں سے دور رہنے اور گھروں میں رہنے کی ہدایت کردی ہے۔ روس کے محکمہ موسمیات کے اہلکار ایوجینی تیشیکوف کا کہنا ہے کہ یہ ایک حقیقی برفانی طوفان ہے، یہ برفانی تباہی ہے۔ یہ عام الرٹ نہیں ہے بلکہ ایک جنگی انتباہ ہے۔رپورٹ کے مطابق ماسکو شہر میں اب تک 56 سنٹی میٹر برف پڑ چکی ہے۔ ماسکو میں یہ برف باری فروری میں پڑنے والی رکارڈ برف باری میں سے ایک ہے۔ اس سے قبل 1973 میں ماسکو میں 60 سنٹی میٹر برف پڑ چکی ہے۔ایک کروڑ 12 لاکھ آبادی والے ماسکو میں ایئر پورٹس پر پروازیں شدید متاثر ہوئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…