مودی سرکار نے اپنی ہی ائیر فورس کو 45 ہزار 969 کروڑ کا ٹیکہ لگا دیا

12  فروری‬‮  2021

نئی دہلی(این این آئی)مودی حکومت نے اپنی ہی ائیر فورس کو 45 ہزار 969 کروڑ کا ٹیکہ لگا دیا۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھارتی کمپنی ہندوستان ایرونا ٹکس لمیٹڈ کو 6.25 بلین ڈالر ٹھیکے سے نوازا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بی جے پی حکومت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے تیجا جہاز لینے پر مجبور کیا،

ہندوستانی نیوی پہلے دن ہی ان جہازوں کو تکنیکی مسائل کی وجہ سے مسترد کر چکی تھی۔ تیجا جہاز ہندوستانی مگ 21 جہازوں کے نعم البدال کے طور پر متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ 1970 کے بعد سے مگ 21 کے حادثات میں 170 سے زیادہ پائلٹ اور 40 عام شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔بھارتی ایوی ایشن سسٹم انڈسٹری غیر معیاری پیداوار، مسلسل ناکامیوں کی وجہ سے دنیا میں بدنام ہے، چین کا متبادل متعارف کروانے والا بھارت 26 سال میں اپنے تیارکردہ جہاز کی کینوپی کا فالٹ تک درست نہ کر پایا۔ مگ 21 کے فرسودہ بیڑے کی جگہ متعارف تیجا جہازوں میں سے اب تک 60 فیصد گرانڈ ہوچکے ہیں۔ مودی حکومت اور بھارتی آئی رفورس کا 27 جنوری کو تیجا جہاز استعمال نہ کرنا اس کی ناکامی کا عکاس ہے۔پاکستانی شاہینوں نے پاکستان میں تیار جے ایف 17 تھنڈر سے بھارتی سورماں کا خواب چکنا چور کیا۔ پاکستانی شاہینوں نے مگ 21 اور ایس یو 30 کو نشانہ بنایا، پاکستان کی یہ کامیابی پاکستانی ایوی ایشن انڈسٹری کی مہارت اور پیشہ وارانہ کارکردگی کا ثبوت ہے۔ پاکستان سے شکست بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری پر ایک سوالیہ نشان بھی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…