میزائل امریکی بحری بیڑے کے قریب جا گرے،ایران نے جدید بیلسٹک میزائل کہاں سے داغے، سیٹلائٹ نے اڈے کا پتا چلا لیا، مشکوک اشیاء تیار کرنے کا انکشاف

17  جنوری‬‮  2021

واشنگٹن (این این آئی )ایران نے مشقوں کے دوران طویل فاصلے تک مار کرنے والے جدید ترین بیلسٹک میزائل کے تجربات کیے اور یہ میزائل سمندر میں داغے گئے۔امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ میزائل بحر ہند میں موجود ایک امریکی بحری بیڑے سے 100 کلومیٹر دور جا گرے۔ کمرشل جہاز کے قریب ان میزائلوں کے گرنے

سے ونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ امریکی ٹی وی چینل نے ایران کے تازہ میزائل تجربے اور میزائلوں کو امریکی بحری بیڑے کے قریب داغنے کوآگ سے کھیلنے کے مترادف قرار دیا۔امریکی عہدے داروں کا کہنا تھا کہ ایران کا ایک میزائل ایک مرچنٹ جہاز سے 20 میل کے فاصلے پر گرا، لیکن اس نے جہاز کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی۔ حساس سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر عہدیداروں نے اپنی شناخت ظاہر نہیں کی۔بحر ہند میں داغے بیلسٹک میزائلوں کو امریکی بحری بیڑے یو ایس ایس نمٹز کیریئر گروپ بھی تقریبا 100 میزائل گرنے کے مقام سے صرف 100 میل دور تھا۔اگرچہ افق پر 100 میل دور طیارہ بردار بحری جہاز یا اس کے محافظ جہازوں سے نہیں دیکھا جاسکتا لیکن امریکی مصنوعی سیاروں کی مدد سے ایران کے میزائل اڈوں اور ان کے داغے جانے کے مقام کی نشاندہی کی ہے۔ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب نے اپنی تازہ فوجی مشقوں کے دوران اپنے جدید ترین اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیاہے۔سیٹلائٹ نے ایران کے اس فوجی اڈے کی نشاندہی کردی ہے جس سے یہ میزائل داغا گیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق پاسداران انقلاب کی مشقیں اختتام پذیر ہونے سے قبل ایک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ۔ یہ میزائل جنوب مغربی ایران کے مسجد سلیمان فوجی اڈے سے داغا گیا۔

سیٹلائٹ سے ملنے والی تصاویر سے پتا چلتا ہے کہ ایران نے مسجد سلیمان اڈے کے قریب ایک زیرزمین پلانٹ قائم کررکھا ہے جس میں مشکوک نوعیت کی اشیا تیار کی جا رہی ہیں۔سیٹلائٹ سے حاصل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسجد سلیمان اڈے کے قریب اسلحہ کے گودام، کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائل لانچنگ

بیس مضبوط دیواروں کے اندر قلعہ بند عمارت اور سرنگیں دیکھی جاسکتی ہیں۔سائٹ کے مطابق اڈے پر سرنگ کے داخلی راستے کے قریب کنکریٹ کی بنیادوں کی موجودگی سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ تعمیراتی کام مکمل ہونے کو ہے۔ایران نے ہفتہ کے روز اعلان کیا کہ اس نے1800کلومیٹر کے فاصلے سے اینٹی شپ بیلسٹک میزائل داغے اور مشقوں کے اختتام پر بحر ہند میں مخصوص اہداف کو تباہ کر دیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…