دبئی میں کرونا وائرس کے باعث نئے سال کے موقع پرسخت پابندیاں عائد، بھاری جرمانوں کا اعلان

27  دسمبر‬‮  2020

دبئی (این این آئی )امارت دبئی کی سپریم کمیٹی برائے کرائسیس اور ڈیزاسسٹر مینجمنٹ نے نئے سال کے آغاز پر کروناوائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے 30 سے زیادہ افراد کے خاندانی یا سماجی اجتماعات منعقد کرنے پر پابندی عاید کردی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ جو کوئی اس پابندی کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا اور تقریب یا اجتماع منعقد کرے گا،اس کو 50ہزار درہم جرمانہ عاید کیا جائے گا اور ایسی کسی تقریب میں شرکت کرنے والے ہر فرد کو 15 ہزار درہم جرمانہ عاید کیا جائے گا۔کمیٹی کا کہنا تھا کہ اجتماعات پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف چھاپا مار کارروائیاں کی جائیں گی۔کمیٹی نے وضاحت کی کہ تیس سے کم افراد کے کسی بھی اکٹھ کی صورت میں ہر فرد کے لیے چارمربع فٹ کا رقبہ مختص ہونا چاہیے۔کمیٹی نے ضعیف العمر یا دائمی امراض کا شکار افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئے سال کے موقع پر منعقد ہونے والے ایسے اجتماعات میں شرکت سے گریز کریں۔اوراگر کسی شخص کو کھانسی یا بخار ایسی علامات ظاہر ہورہی ہیں،اس کو بھی ایسے اجتماعات میں شرکت سے گریز کرنا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…