فوربز کی انڈر 30 شمالی امریکی فہرست میں 3پاکستانی شامل

5  دسمبر‬‮  2020

نیو یارک (این این آئی)معروف اقتصادی جریدے ‘فوربز’ کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی ’30انڈر 30′ فہرست جاری کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا اور ابتدائی طور پر شمالی امریکا خطے کی فہرست جاری کردی گئی۔’فوربز’ کی جانب سے تمام خطوں کی الگ فہرست جاری کی جاتی ہے، جن میں ایشیائی، شمالی امریکی، افریقی و یورپی فہرست کافی شہرت رکھتی ہیں۔

اس سال ‘فوربز’ کی جانب سے شمالی امریکا کی جاری کی جانے والی ‘انڈر 30′ فہرست میں 600 افراد کو شامل کیا گیا ہے، جس میں 40 فیصد خواتین ہیں۔اس فہرست پر ’30 انڈر 30′ کا نام اس لیے رکھا گیا ہے، کیوں کہ اس فہرست میں عام طور پر ہر کیٹیگری کیلئے 30 ایسے افراد کو منتخب کیا جاتا ہے، جن کی عمر 30 سال سے کم ہو۔اس سال شمالی امریکا کی جاری کی جانے والی فہرست میں پہلی بار امریکی ممالک میں رہنے والے مہاجرین کی تعداد زیادہ رکھی گئی ہے۔اس سال فہرست میں مجموعی طور پر 26 فیصد ایسے افراد شامل ہیں جن کا نسلی تعلق امریکی ممالک سے نہیں ہے بلکہ وہ دنیا کے دیگر خطوں سے تعلیم و کاروبار کے سلسلے میں امریکا میں مقیم ہیں۔مہاجرین کی فہرست میں پاکستان، بھارت، متحدہ عرب امارات، سوڈان اور دیگر کئی یورپی و ایشیائی ممالک کے مہاجرین بھی شامل ہیں۔مذکورہ فہرست میں 600 افراد میں تین پاکستانی نوجوان بھی شامل ہیں جو کہ کاروبار کے سلسلے میں امریکا میں مقیم ہیں۔فہرست میں شامل تینوں پاکستانیوں کو مختلف کیٹیگریز میں شامل کیا گیا ہے، جن میں سے فیضان بھٹی کو مارکیٹنگ اینڈ ایڈورٹائزنگ کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔فیضان بھٹی کو 2019 میں کنان صالح کے ساتھ مل کر آن لائن ٹیکسی سروس ہالو کار شروع کرنے پر اس فہرست کا حصہ بنایا گیا۔اسی طرح پاکستانی نوجوان دانش دھمانی کو افریقی و بھارتی دوست کے ساتھ اورائی نامی تعلیمی تنظیم شروع کرنے پر تعلیم کی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔فہرست میں تیسرے نوجوان اسد ملک کو امیگرینٹس کی فہرست میں رکھا گیا ہے، وہ امریکا میں آرٹ پرفارمنگ کمپنی جادو اے آر کے چیف ایگزیکٹو افسر(سی ای او) ہیں۔فوربز کی فہرست میں شامل تینوں نوجوان مرد ہیں، تاہم بھارت سے ایک خاتون سمیت دیگر ممالک کی بھی خواتین مہاجرین کو فہرست کا حصہ بنایا گیا ہے۔’فوربز’ شمالی امریکا کی ’30 انڈر 30′ فہرست گزشتہ 10 سال سے جاری کرتا آ رہا ہے اور اس بار اس سلسلے کی دسویں فہرست جاری کی گئی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…