کشمیری طالب علم کی شہادت ،سرینگر میں ہنگامے پھوٹ پڑے

21  مئی‬‮  2020

سرینگر(سائوتھ ایشین وائر)مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ روز بھارتی فوجیوں اور مجاہدین کے درمیان سرینگر میں ایک جھڑپ کے دوران زخمی ہونے والا ایک کشمیری لڑکاباسم اعجاز  زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔ سائوتھ ایشین وائر کے مطابق جب باسم کا جنازہ قبرستان شہدا عیدگاہ پہنچا تو پولیس اور نوجوانوں کے مابین جھڑپوں کے بعد شدید ہنگامے پھوٹ پڑے۔ بارہ سالہ باسم اعجازجو ساتویں جماعت

کا طالب علم تھا گزشتہ روز سرینگر کے علاقے نوا کدل میں مجاہدین اور بھارتی فوج  کے درمیان جھڑپ کے بعد ایک مکان منہدم ہونے کی وجہ سے تین دیگر کشمیریوں کے ہمراہ شدید زخمی ہو گیا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔ وہ سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں زیر علاج تھا ۔ گزشتہ روز نوا کدل میں ایک جھڑپ کے دوران حزب المجاہدین کے اعلی کمانڈر جنید صحرائی اپنے ایک ساتھی طارق احمد کے ہمراہ شہید ہو گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…