ہائیڈروکسی کلوروکوئن اور زنک سلفیٹ کا مرکب جب کرونا مریضوں پر آزمایا گیا تو نتائج کیا نکلے ، دنیا بھر کے سائنسدانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ،تہلکہ خیز انکشاف

13  مئی‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چین سے دنیا بھر میں پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے ویکسین کی تیاری کے لیے دنیا بھر سے سائنسدان دن رات کوششیں کر رہے ہیں۔کورونا وائرس کے علاج کے لیے دنیا بھر سے متعدد تحقیقات سامنے آرہی ہیں، ان تحقیقات میں ملیریا کی دوا ہائیڈروکسی کلوروکوئن کے کووڈ-19کے خلاف مثبت نتائج بھی سامنے آئے تھے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق

لیکن اب حال ہی میں محققین کی جانب سے ایک مطالعہ کیا گیا ہے جس کے مطابق ملیریا کی دوا ہائیڈروکسی کلوروکوئن کو غذائی سپلیمنٹ زنک سلفیٹ کے ساتھ ملانے سے زیادہ مؤثر نتائج سامنے آسکتے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے این وائی یو گراس مین اسکول آف میڈیسن کی جانب سے حال ہی میں ایک مطالعہ کیا گیا  ہے جسے  میڈیکل پریپرینٹ سائٹ پر پوسٹ کیا گیا ہے۔اس مطالعے میں 900 کے قریب کووڈ-19 کے مریضوں کے ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا ہے جن میں سے نصف کو ہائیڈروکسی کلوروکوئن اور اینٹی بائیوٹک ایزیتھرومائسن کے ساتھ زنک سلفیٹ دیا گیا تھا۔دوسری جانب باقی نصف مریضوں کو صرف ہائیڈروکسی کلوروکوئن اور ایزیتھرومائسن دی گئی تھی۔محققین نے مطالعے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا کہ تینوں دواؤں کا مرکب لینے والوں میں اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے ڈیڑھ گنا زیادہ امکانات ہوتے ہیں اور ان کی موت کے امکانات بھی 44 فیصد کم تھے۔اس حوالے سے سینئر محقق اور متعدی امراض کے ماہر جوزف رحیمیان کا کہنا تھا  کہ یہ دونوں مرکب کا موازنہ کرنے والا پہلا مطالعہ ہے۔جوزف رحیمیان  نے متنبہ کیا کہ فوائد کو بلا شبہ ثابت کرنے کے لیے ایک کنٹرول تجربہ کرنے کی ضرورت ہوگی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…