امریکی عدالت کا تاریخ میں پہلی بار ٹیلی فون کے ذریعے دلائل سننے کا فیصلہ

4  مئی‬‮  2020

واشنگٹن(این این آئی)کورونا وبا نے دنیا کے اصول اور قواعد و ضوابط تک تبدیل کرا دیئے، امریکی سپریم کورٹ میں پہلی بار ٹیلی فون کے ذریعے دلائل سنے جائیں گے ،میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی سپریم کورٹ میں نئے عدالتی ہفتے کے لیے کیسز کی سماعت شروع ہو گئی،

عدالت صرف10 کیسز کی سماعت کرے گی، اس طرح سماعت کے دوران سینیارٹی رول اپنایا جائے گا۔جج سنیارٹی کے لحاظ سے سوالات پوچھیں گے ، چیف جسٹس جان رابرٹس پہلے اور جسٹس بریٹ کاونوف ، آخر میں بات کریں گے۔ججز کی آمد سے 5 منٹ پہلے اور ان کی آمد کے وقت بجائی جانے والی بزر بھی خاموش رہے گی، وکلا کو مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے کال موصول ہوگی۔کال دلائل کے آغاز سے 30 منٹ پہلے کی جائے گی ، صبح 10 بجے کورٹ آرڈر پڑھا جائے گا۔1935 میں امریکی سپریم کورٹ کی عمارت کے افتتاح کے بعد دوسرا موقع ہوگا جب ججز عدالت سے باہر ملیں گے ، اس سے پہلے 2001 میں عدالت کے میل روم میں انتھراکس ملنے پر عارضی طور پر جگہ تبدیل کی گئی تھی‎

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…