73مریضوں پر تجربہ ،سب کے سب شفایاب، ابوظہبی کے طبی تحقیقی مرکز میں کورونا کا کامیا ب علاج دریافت جانتے ہیں کونسا طریقہ استعمال کیا گیا؟امارات کے سربراہ نے مبارکباد دیدی

3  مئی‬‮  2020

دبئی( آن لائن )متحدہ عرب امارات کے سربراہ شیخ خلیفہ بن زاید النہیان، دبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد المکتوم، ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان نے امارات میں مقیم تمام مقامی اور غیر ملکی افراد کو خوش خبری دی ہے کہ اماراتی طبی مرکز میں کورونا وائرس کے کامیاب علاج کا تجربہ کامیاب ہو گیا ہے۔ ابو ظہبی کے سٹیم سیل سنٹر میں ڈاکٹروں اور ریسرچرز کی ایک ٹیم نے سٹیم سیل کے ذریعے کورونا کا مرض ختم کرنے کا طریقہ دریافت کیا ہے۔

اس طریقہ میں کورونا کے مریض کے ختم سے سٹیل سیلز نکالے جاتے ہیں اور پھر انہیں ایکٹیویٹ کر کے دوبارہ مریض میں منتقل کر دیئے جاتے ہیں، جس سے مریض جلد شفایاب ہو جاتا ہے۔ اس منفرد علاج کا تجربہ 73 مریضوں پر کیا گیا ہے سب کے سب شفا یاب ہوگئے. مریض کے خون سے نکالے گئے سٹیم خلیے ناک کے ذریعے پھیپھڑوں میں پہنچائے گئے.اس طریقہ علاج کی بدولت پھیپھڑے میں نئے خلیے پیدا ہوتے ہیں اور نئے کورونا کے وائرس کو لگنے سے روک دیتے ہیں. علاوہ ازیں مزید صحت مند خلیوں کو نقصان پہنچانے سے بھی بچاتے ہیں۔ امارات کے سربراہ شیخ خلیفہ بن زاید نے امارات کے عوام اور تارکین وطن کی جانب سے ابوظبی سٹیم سیل کے ڈاکٹرز، ریسرچرز اور دیگر عملے کا کورونا کے علاج میں اہم پیش رفت کرنے پر ان کا شکریہ اداکیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طریقہ علاج سے دنیا بھرمیں پھیلی کورونا وبا کے خاتمے میں بے پناہ مدد مِلے گی۔متحدہ عرب امارات میں موجود مقامی، تارکین وطن اور سیاحوں کی زندگی اور صحت کی حفاظت کو اولین ترجیح دی جاتی ہے۔شیخ خلیفہ بن زاید اور شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنے ٹویٹرپیغامات کے ذریعے ان احتیاطی اقدامات کا بھی ذکر کیا جن کے باعث کورونا کی وبا کے پھیلا کو روکنے میں بڑی مدد مِلی ہے۔ انہوں نے کورونا کی وبا کے دوران تمام شعبوں اور اداروں میں ذمہ داریاں نبھانے والے ملازمین کا ان کی بہترین کارکردگی، احساسِ ذمہ داری اور پیشہ ورانہ صلاحیت پر شکریہ اداکیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…