بھارتی حکومت نے عمر عبداللہ کی نظربندی کی ایک وجہ پاکستان کے ساتھ جموں و کشمیر کی جغرافیائی قربت قراردیدیا

3  مارچ‬‮  2020

نئی دہلی(این این آئی) بھارتی حکومت نے سپریم کورٹ میں مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ کی نظربندی کی وجوہات میں سے ایک وجہ پاکستان کے ساتھ جموں و کشمیر کی جغرافیائی قربت بتایا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے اعلی عدالت میں دائر حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ امن وامان برقرار رکھنے کے حوالے سے جموں و کشمیر اور لداخ کی

انتہائی مخصوص جغرافیائی پوزیشن اوراسلامی جمہوریہ پاکستان کے ساتھ قربت کو ذہن میں رکھنے کی ضرورت ہے۔ بھارتی حکومت نے اپنے جواب میں کہا کہ سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ 5 اگست سے پہلے ہی دفعہ 370 کی منسوخی کے سخت ناقد رہے ہیں۔ بھارتی حکومت نے اس بات پر زور دیا ہے کہ عمر عبداللہ کو امن و امان برقرار رکھنے کے لئے نظربند کیا گیا ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ نے اس معاملے پر گزشتہ روز ایک مختصرسی سماعت کے بعد کہاکہ کسی شخص کی آزادی سے متعلق معاملے کی عدالت سماعت کر سکتی ہے۔ عدالت نے سارہ عبداللہ کی جانب سے اس کے بھائی اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ کی گرفتاری کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ سارہ عبداللہ نے عدالت عظمیٰ میں عمر عبداللہ کوحبس بے جا میں رکھنے کی درخواست دائرکررکھی ہے۔‎

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…