سعودی عرب کرونا وائرس کے کسی بھی کیس نمٹنے کیلئے مکمل تیار، عمرے کے ویزوں سے متعلق بڑی وضاحت کردی

2  مارچ‬‮  2020

ریاض(این این آئی)سعودی عرب نے ابھی تک چین سے پھیلنے والے مہلک کرونا وائرس کے کسی کیس کی تصدیق نہیں کی ہے جبکہ سعودی وزارت صحت نے کہاہے کہ وہ اس مہلک وائرس کے کسی بھی کیس سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارتِ صحت کے ترجمان نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ مملکت میں کرونا وائرس کے ممکنہ مریضوں کے علاج کے لیے

8000 بستروں پر مشتمل 25 اسپتال تیار کرلیے گئے ہیں۔سعودی عرب نے گذشتہ جمعرات کو عمرے پرآنے والے زائرین کے مکہ مکرمہ میں داخلے پر عارضی طور پر پابندی عاید کردی تھی۔ سعودی عرب کی وزارت حج اور عمرہ کے ترجمان نے بتایا کہ اس فیصلہ کے بعد عمرے کی غرض سے آنے والے ایک لاکھ سے زیادہ افراد مملکت سے واپس چلے گئے ہیں۔تاہم ترجمان نے وضاحت کی کہ غیرملکیوں کے داخلے پر پابندی کے اعلان سے قبل عمرے کے لیے مملکت میں موجود افراد کا قیام کے دوران میں خیرمقدم کیا جائے گا۔ترجمان نے یہ بھی واضح کیا کہ غیرملکیوں کا عمرے کے ویزے پر داخلہ عارضی طور پر ہی معطل کیا گیا ہے اور اس ضمن میں محکمہ صحت اور سرکاری حکام کی فراہم کردہ معلومات کی روشنی میں مزید فیصلے کیے جائیں گے۔انھوں نے بتایا کہ صرف عمرہ اور ان بعض ممالک کے شہریوں کے لیے سعودی عرب کے سیاحتی ویزے عارضی طور پر معطل کیے گئے ہیں جہاں کرونا وائرس پھیلا ہے۔کاروباری ویزے اب بھی دستیاب ہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…