بھارت میں متنازع شہریت بل پر ہنگامے پھوٹ پڑے، مظاہرین نے ٹیلی فون کھمبے اکھاڑ دیے، بسیں جلا دیں، ہندو عہدیداروں کے گھروں پر حملے، حالات کنٹرول سے باہر، کرفیو نافذ

12  دسمبر‬‮  2019

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں پولیس نے متنازع شہریت ترمیمی بل لوک سبھا اور راجیا سبھا سے منظور ہونے کیخلاف احتجاج کرنیوالے احتجاجی مظاہرین کو گرفتار کرکے کرفیو نافذ کردیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسام کے

متعدد اضلاع میں احتجاجی مظاہرے ہوئے اور پولیس نے درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا۔ریاست کے دارالحکومت گوہاٹی میں مظاہرین نے کرفیو کی خلاف ورزی کی اور ٹائرجلائے۔ ریاستی پولیس کے سربراہ بھاسکر مہانتا نے بتایا کہ فوجی دستوں نے متاثرہ اضلاع بشمول گوہاٹی اور ڈیبروگڑھ میں پولیس کو تعاون فراہم کیا اور سڑکوں پر مارچ کیا۔آسام میں مظاہرین نے مذکورہ قانون کی مخالفت کی اور کہا کہ مہاجرین سرحدی خطے میں چلے جائیں گے اور مقامی عوام کی ثقافت اور سیاسی اثر و رسوخ کو کمزور کریں گے۔واضح رہے کہ بل دونوں ایوان سے منظور ہوچکا ہے اور اب قانون کا حصہ بنانے کے لیے اس پر بھارتی صدر دستخط کریں گے۔وزیراعظم نریندر مودی نے آسام کے شہریوں کو پرسکون رہنے کی تلقین کی ہے۔ اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ آپ کے حقوق، شناخت اور خوبصورت ثقافت متاثر نہیں ہونگے بلکہ مذکورہ قانون کی منظوری سے مزید پھلے پھولے گا‘۔بھارتی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے ٹیلیفون کے کھمبے اکھاڑ دیئے، متعدد بسیں اور دیگر گاڑیاں جلا دیں اور سرکاری ہندو قوم پرست پارٹی اورعلاقائی گروپ آسام گانا پریشد کے عہدیداروں کے گھروں پر بھی حملہ کئے۔ریاست کے 33 میں سے 10 اضلاع میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…