ترک صدرکا انتقامی فیصلہ،احمد داود اوگلو کی استنبول یونیورسٹی بند کر دی

22  ‬‮نومبر‬‮  2019

انقرہ (این این آئی)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے سابق وزیراعظم احمد دائود اوگلوکی شہیر استنبول یونیورسٹی کو بند کردیا جس کے بعد ہزاروں طلبا کا مستقبل دائو پر لگ گیا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترک صدر نے احمد دائود اوگلو کوپارٹی چھوڑنے اور ان سے اختلاف کرنے کی وجہ سے یہ سزا دی ہے۔

جبکہ یونیورسٹی کوملنے والی رقم بھی بند کردی اور یونیورسٹی کے اثاثے بھی منجمد کردئیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق استنبول کی ایک عدالت نے خلق بنک کو شہیر استنبول یونیورسٹی کوفنڈز کی فراہمی پرپابندی لگا ئی ہے۔ اوگلو نے یہ درس گاہ 2008 میں قائم کی تھی۔ یونیورسٹی کے قیام کے لیے خلق بنک کی طرف سے 70 ملین ڈالر کے مساوی رقم فراہم کی گئی۔ یہ رقم قرض کی شکل میں ادا کی گئی تھی۔ اس رقم سے مشری استنبول میں ایک وسیع وعریض ہاسٹل اور یونیورسٹی کیمپس قائم کیا گیا۔یونیورسٹی کے شعبہ تاریخ کے سربراہ کھرمان ساکول نے بتایا کہ شہیر استنبول یونیورسٹی میں 7 ہزار طلبا طالبات زیرتعلیم ہیں۔ ان میں ایک چوتھائی طلبا اسکالرشپ پر تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ یونیورسٹی نے 10 فی صد عملہ بیرون ملک سے تعینات کیا ہے جب کہ اس درس گاہ میں زیرتعلیم 15 فی صد طلبا غیرملکی ہیں۔ خلق بنک کی طرف سے کھاتے منجمد کیے جانے کے بعد عملے کے کسی رکن کو تنخواہ ادا کی جاسکتی ہے اور نہ یونیورسٹی کیدیگر ضروری اخراجات پورے کرنے کا کوئی اور راستہ بچا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…