بابری مسجد کا فیصلہ دینے والے بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی ریٹائر

18  ‬‮نومبر‬‮  2019

نئی دہلی(این این آئی) بابری مسجد کا فیصلہ دینے والے بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گوکوئی ریٹائر ہوگئے،بھارتی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے اپنے عہد کے آخری ایام میں گذشتہ کئی دہائیوں سے جاری بابری مسجد رام جنم بھومی تنازعے پر نو نومبر 2019 کو حتمی فیصلہ سنایا۔جسٹس گوگوئی کی سربراہی میں پانچ ججوں کے بینچ نے کہا کہ 70 سال قبل 450 سال قدیم بابری مسجد میں مسلمانوں کو غلط طریقے سے

عبادت کرنے سے روکا گیا تھا اور یہ کہ 27 سال قبل بابری مسجد کو غیر قانونی طور پر منہدم کیا گیا تھا لیکن انھوں نے ہندوں کے حق میں مندر بنانے کا فیصلہ دیا۔گوگوئی کی سربراہی والی بینچ نے کہاکہ شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ اس جگہ پر مسجد کے وجود کے باوجود اس جگہ کو رام کی جائے پیدائش ماننے والے ہندوں کو پوجا سے نہیں روکا گیا تھا۔ مسجد کی موجودگی بھی ہندوں کے اس یقین کو متزلزل نہیں کر سکی کہ بھگوان رام اسی متنازع مقام پر پیدا ہوئے تھے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…