اب مقامی ہتھیاروں کی مدد سے جنگ جیتیں گے، بھارتی آرمی چیف کی بڑھک،مضحکہ خیز اعلان کردیا

15  اکتوبر‬‮  2019

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی آرمی چیف بپن راوت اور نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت اپنی اگلی جنگ مقامی طور پر تیار کردہ ہتھیاروں سے نہ صرف لڑے گا بلکہ اس جنگ میں اپنے دشمنوں کو شکستِ فاش دے کر اپنی عسکری برتری ثابت بھی کردیگا۔

یہ دونوں اعلیٰ اور ذمہ دار بھارتی عہدیداران نئی دہلی میں ”ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ آرگنازئزیشن“ (ڈی آر ڈی او) کی 41 ویں ڈائریکٹرز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔واضح رہے کہ یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا گیا ہے جب فرانس سے خریدے گئے 36 رافیل لڑاکا طیاروں میں سے پہلا طیارہ بھارتی فضائیہ کے سپرد کیا گیا اور بھارتی ساختہ جیٹ انجن ”کاویری“ کے منصوبے پر بھی کام عملاً بند پڑا ہے۔بپن راوت نے کہا کہ بھارتی فوج مستقبل کی جنگ میں استعمال ہونے والے نظاموں کا جائزہ لے رہی ہے جس کیلیے انہیں سائبر، خلائی، لیزر، الیکٹرونک اور روبوٹک ٹیکنالوجیز کے علاوہ مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) پر بھی کام شروع کرنا ہوگا۔انڈین آرمی چیف نے بھارت کی فوجی ضروریات کو مقامی ذرائع سے پوری کرنے کے ضمن میں ڈی آر ڈی او کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس ادارے کو مستقبل کی جنگ کیلئے ہتھیاروں پر کام کرنے کے علاوہ ایسی ممکنہ جنگوں کیلیے بھی تیاری کرنی چاہیے جن میں دشمن سے دوبدو جھڑپ نہ ہو۔اجیت دوول نے کسی بھی جنگ میں فتح کیلیے ٹیکنالوجی اور دولت کو اہم ترین عوامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنگ میں دوسرے نمبر پر آنے والے کیلئے کوئی ٹرافی نہیں ہوتی۔



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…