ایران جوہری ہتھیار ہر گز حاصل نہیں کر سکے گا ، امریکی وزیر خارجہ نے حسن روحانی حکومت کو چیلنج کردیا

26  ستمبر‬‮  2019

واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے باور کرایا ہے کہ امریکا ،،، ایران کے ساتھ کشیدگی کا پر امن حل چاہتا ہے تاہم گیند اب ایران کے کورٹ میں ہے۔ انہوں نے اپنے ملک کے اس موقف کو دہرایا کہ ایران جوہری ہتھیار ہر گز حاصل نہیں کر سکے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ایک پریس کانفرنس میں گفتگو کر رہے تھے۔پومپیو کا کہنا

تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ان کے ساتھ مذاکرات کا موقع پا لیں گے اور ایک ایسا نتیجہ سامنے آئے گا جو ان کے اور امریکا کے لیے اچھا ہو۔انہوں نے کہاکہ امریکا نے چینی کمپنیوں اور ان کے ڈائریکٹرز پر پابندیاں عائد کیں کیوں کہ انہوں نے جانتے بوجھتے ایران سے تیل منتقل کیا جو ایران پر امریکی پابندی کی خلاف ورزی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ پابندیوں کا عائد کیا جانا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی پر عمل درامد کا کی ابتدا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…