مسئلہ کشمیر، ترکی کے صدر طیب اردوان کھل کر بول پڑے ،ایسی بات کہہ دی جو آج تک مسلم دنیا کا کوئی حکمران نہ کہہ سکا،کشمیریوں کے دل جیت لئے

23  ستمبر‬‮  2019

استنبول(صباح نیوز)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ آج تک سلامتی کونسل شام، فلسطین، برما،القدس اور کشمیر جیسے دیرینہ اور حل طلب مسائل کو حل کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے،کشمیر اور فلسطین جیسے تنازعات برسوں سے سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہیں مگر ان کے حل کے لیے کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا، فلسطین کا مسئلہ 7 عشروں سے اقوام متحدہ کے فورم پرحل طلب ہے ، اقوام متحدہ اسرائیل سے اپنی کسی ایک قرار داد

پربھی عمل درآمد نہیں کراسکی۔ترک صدر نے یہ بات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے جانے سے قبل استنبول میں پریس کانفرنس میں کہی۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو اسرائیل کی طرف سے کی گئی ہربات کو قبول نہیں کرنا چاہیے، اسرائیل کی بات سچ نہیں ہوتی اور نہ صہیونی ریاست کو عالمی ادارے میں اتنی زیادہ اہمیت دی جانی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ انسانیت پورے کرہ ارض پرپھیلی ہوئی ہے، مگر یہ افسوسناک امر ہے کہ سلامتی کونسل میں صرف 5 ملکوں کی بات مانی جاتی ہے جنہیں ویٹو کی طاقت حاصل ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…