سعودی تیل حملے کے جواب کیلئے ہتھیار تیار ٹرمپ نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا

16  ستمبر‬‮  2019

واشنگٹن(آن لائن)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی تیل حملے کے جواب کے لئے نشانے اور ہتھیار کے ساتھ تیار ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی تیل سپلائی پرحملہ کیا گیا، یقین کرنیکی وجہ موجود ہے کہ ہم مجرم کو جانتے ہیں۔

نشانہ اور ہتھیار بند بھی ہیں مگر تصدیق پر منحصر ہے۔سعودی تیل کی تنصیبات پر حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خطرات منڈلانے لگے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے سننے کے منتظر ہیں کہ وہ کسے حملے کا ذمے دار سمجھتا ہے؟ ہم سعودی عرب سے سننا چاہتے ہیں کہ کن شرائط پر ہمیں آگے بڑھنا چاہیے۔امریکی صدر نے امریکی محفوظ ذخائر سے تیل جاری کرنے کا اختیار دے دیا اور کہا کہ ضرورت پڑے تو اسٹرٹیجک پیٹرولیم ریزرو سے مناسب مقدار میں تیل لیا جائے، مقدارکا تعین مارکیٹ ضروریات کے مطابق کیا جائے گا۔ سعودی عرب میں ڈرون حملے کے بعد ملک کی مجموعی تیل پیداوار آدھی رہ گئی ہیں ، جبکہ امریکا حملوں کا الزام ایران پر لگا چکا ہے۔واضح رہے کہ سعودی تیل تنصیبات پر حملوں کے بعد سعودی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ عبقیق اور خریص پلانٹ پر ڈرون حملے کے بعد سعودی آئل کمپنی کی متاثرہ تنصیبات سے تیل کی سپلائی عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔دوسری جانب حوثی باغیوں نے اس حملے کی ذمہ دری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئل تنصیبات پر 10 ڈرون فائر کیے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…