ٹرمپ کا طالبان کیساتھ مذاکرات معطل کرنے کااعلان وجہ کیا بنی؟امریکہ سے تفصیلات سامنے آگئیں

8  ستمبر‬‮  2019

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کابل حملے کو جواز بنا کر طالبان کے ساتھ جاری امن مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے طالبان رہنماؤں سے اتوارکو ہونے والی خفیہ ملاقات منسوخ کردی ہے اورکہاہے کہ یہ کیسے لوگ ہیں جو بارگیننگ پوزیشن مضبوط کرنے کے لیے لوگوں کو قتل کرتے ہیں۔

انہوں نے ایسا نہیں کیا، بلکہ انہوں نے اسے مزید خراب کردیا ہے ۔اگر طالبان جنگ بندی نہیں کر سکتے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ان میں بامقصد معاہدے کی صلاحیت موجود نہیں۔امریکی ٹی وی کے مطابق انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہاکہ یہ بات شاید کسی کو بھی نہیں معلوم کہ طالبان کے اہم رہنما اور افغان صدر علیحدہ علیحدہ مجھ سے کیمپ ڈیوڈ میں خفیہ ملاقات کرنے والے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ طالبان امریکا آرہے تھے، بدقسمتی سے جھوٹے مفاد کے لیے انہوں نے کابل میں حملے کی ذمہ داری قبول کی جس میں ہمارا ایک عظیم سپاہی سمیت 12 افراد ہلاک ہوئے۔انہوں نے کہا کہ میں یہ ملاقات فوری طور پر منسوخ کرتا ہوں امن مذاکرات معطل کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ کیسے لوگ ہیں جو بارگیننگ پوزیشن مضبوط کرنے کے لیے لوگوں کو قتل کرتے ہیں، انہوں نے ایسا نہیں کیا، بلکہ انہوں نے اسے مزید خراب کردیا ہے۔اپنے ٹویٹر پیغام پر امریکی صدر نے کہا کہ جھوٹے مفاد کے لیے طالبان نے کابل حملے کی ذمہ داری قبول کی۔ وہ مزید کتنی دہائیوں تک لڑنا چاہتے ہیں؟ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اگر طالبان جنگ بندی نہیں کر سکتے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ان میں بامقصد معاہدے کی صلاحیت موجود نہیں۔خیال رہے کہ کابل میں گاڑی کے حملے میں امریکی سپاہی اور رومانیہ کے سروس رکن ہلاک ہوگئے تھے۔حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی تھی جبکہ ان کے امریکی وفد سے مذاکرات بھی جاری تھے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…