پاکستان کو ایک اور بڑا سرپرائز،متحدہ عرب امارات کے بعد بحرین نے بھی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اعلیٰ ترین ایوارڈ سے نوازدیا

25  اگست‬‮  2019

منامہ (این این آئی)متحدہ عرب امارات کے بعد بحرین نے بھی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اعلیٰ ترین ایوارڈ سے نوازا ہے۔ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے دورے کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بحرین کے دارالحکومت منامہ پہنچے تھے، یہ کسی بھی

بھارتی وزیراعظم کا اس خلیجی ریاست کا پہلا دورہ تھا۔ بھارتی وزیر اعظم نے امیر بحرین حمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور بحرینی ہم منصب شہزادہ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ نریندر مودی کو امیر بحرین حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے ’کنگ حماد آرڈر آف دی رینائسنس‘ کا اعزاز دیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اعلیٰ ترین سول اعزاز دیا گیا تھا۔ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے بعد برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے اماراتی ولی عہد سے مودی کو اعزاز دینے کے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا تھا تاہم اس کے باوجود بھی یہ اعزاز بھارتی وزیراعظم کو دیا گیا۔ اس اعزاز پر پاکستانی عوام میں بھی شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور سوشل میڈیا پر بھی اس عمل کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔ دوسری جانب بحرین میں بھارتی وزیراعظم نے بھارتی کمیونٹی سے خطاب بھی کیا اور ساتھ ہی 200 سالہ قدیم ’شری ناتھ‘ مندر میں پوجا پاٹ کی اور پرساد بھی تقسیم کیا۔ بھارتی وزیراعظم نے مندر کی بحالی کے منصوبے کا بھی افتتاح کیا جس پر 42 لاکھ ڈالر لاگت آئے گی۔



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…