مقبوضہ کشمیر کے حالات نارمل نہیں، وہاں کے لوگوں کی کہانی سن کر پتھروں سے بھی آنسو بہہ نکلیں، بھارتی اپوزیشن رہنماکا انکشاف

24  اگست‬‮  2019

نئی دلی (آن لائن) مقبوضہ کشمیر جانے والے بھارتی اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے حالات نارمل نہیں ہیں، وہاں کے لوگوں نے جو کہانیاں بیان کی ہیں وہ پتھروں کی آنکھوں میں بھی آنسو لے آئیں گی۔بھارتی اپوزیشن جماعتوں کے وفد نے ہفتہ کے روز سرینگر کے دورے کا اعلان کر رکھا تھا۔

آج راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کا وفد سرینگر پہنچا تو انہیں ایئر پورٹ سے ہی واپس نئی دلی بھجوادیا گیا۔نئی دلی ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ کچھ روز پہلے جموں و کشمیر کے گورنر نے انہیں کشمیر کے دورے کی دعوت دی تھی جو انہوں نے قبول کرلی تھی۔ ہم یہ جاننا چاہتے تھے کہ لوگوں کی کیا حالت ہے لیکن ہمیں ایئر پورٹ سے آگے جانے ہی نہیں دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ایئر پورٹ پر ان کے ساتھ جانے والے لوگوں اور میڈیا کے نمائندوں کو زدو کوب کیا گیا۔ آج ایک بات واضح ہوگئی ہے کہ جموں و کشمیر کے حالات نارمل نہیں ہیں۔لوک سبھا میں کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے وفد کو سرینگر شہر میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی لیکن جموں و کشمیر کی صورتحال انتہائی خوفناک ہے۔ ’جہاز میں ہمارے ساتھ موجود کشمیری مسافروں نے جو کہانیاں ہمیں سنائیں وہ سن کر تو پتھروں کی آنکھوں سے بھی آنسو بہہ نکلیں۔ مقبوضہ کشمیر جانے والے بھارتی اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے حالات نارمل نہیں ہیں، وہاں کے لوگوں نے جو کہانیاں بیان کی ہیں وہ پتھروں کی آنکھوں میں بھی آنسو لے آئیں گی۔بھارتی اپوزیشن جماعتوں کے وفد نے ہفتہ کے روز سرینگر کے دورے کا اعلان کر رکھا تھا۔ آج راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کا وفد سرینگر پہنچا تو انہیں ایئر پورٹ سے ہی واپس نئی دلی بھجوادیا گیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…