شمالی کوریا نے میزائل چلادئیے

6  اگست‬‮  2019

سیئول(سی پی پی)جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق شمالی کوریا نے دو نامعلوم قسم کے میزائل داغے ہیں جو کہ دو ہفتوں سے بھی کم عرصے میں کیا گیا چوتھا میزائل تجربہ ہے۔ایک بیان کے مطابق ان میزائلوں کو جنوبی صوبہ ہانگ ہائے سے مشرق کی جانب سمندر میں داغا گیا ہے۔

شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان شروع ہونے والی فوجی مشقوں پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔شمالی کوریا کے مطابق یہ مشقیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں کی خلاف ورزی ہیں۔شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں دونوں اتحادیوں پر فوجی مشقوں کا جواز پیش کرنے کے لیے ہر طرح کی تدبیریں چلانے کا الزام عائد کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی جارحانہ فطرت پر پردہ نہیں ڈالا جاسکتا۔جنوبی کوریا کے حکام کے مطابق گزشتہ جمعے شمالی کوریا نے کم فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے والے نئی قسم کے میزائلوں کا تجربہ کیا تھا۔جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے حکام کے مطابق یہ دو میزائل بحیرہ جاپان میں جا کر گرے۔جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے مطابق ان میزائلوں نے انتہائی سست روی سے تقریبا 220 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا تاہم تجزیہ کاروں کے مطابق میزائل بظاہر غیر معمولی طور پر تیز رفتار تھے۔جنوبی کوریا کے مطابق بدھ کے روز شمالی کوریا نے دو میزائلوں کا تجربہ کیا جنھوں نے 250 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا اور جاپان کے سمندر میں جا گرے۔25 جولائی کو بھی شمالی کوریا نے دو میزائلوں کا تجربہ کیا جن میں سے ایک نے چھ سو نوے کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا۔

واضح رہے کہ یہ تجربہ جون میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کے درمیان کوریا کے غیر فوجی علاقے میں ہونے والی ملاقات کے بعد کیا گیا تھا۔ اس ملاقات میں فریقین نے جوہری ہتھیاروں کو تلف کرنے کے لیے مذاکرات کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…