سعودی فرماں روا نے سعودی عرب میں بڑی تعداد میں امریکی فوج کی تعیناتی کی منظوری دیدی

20  جولائی  2019

ریاض(این این آئی)سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے سعودی عرب میں امریکی فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے خطے میں سیکیورٹی اور استحکام کے فروغ کے لیے سعودی عرب میں امریکی افواج کی تعیناتی کی منظوری دی۔

امریکی محکمہ دفاع نے بھی سعودی عرب میں امریکی فوج کی تعیناتی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ابھرتے ہوئے سنگین خطرے کو روکنے کیلئے سعودی عرب میں اپنے وسائل اور فوجی دستوں کو تعینات کریگا۔رپورٹ کے مطابق کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کے حکام کا کہناہے سعودی عرب میں امریکی فوج کی تعیناتی کا مقصد خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے اور دفاعی شعبے میں مشترکہ تعاون کو بڑھانا ہے۔امریکی حکام کا کہناہے کہ سعودی عرب میں 500 فوجیوں کی تعیناتی گزشتہ ماہ پینٹاگون کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافے کے اعلان کا حصہ ہے۔گزشتہ ماہ پینٹاگون نے مشرقی وسطیٰ میں ایک ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا اعلان کیا تھا تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ فوجی کہاں کہاں تعینات ہوں گے۔2003 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ سعودی عرب میں امریکی فوجی تعینات کیے جا رہے ہیں۔ امریکا نے 2003 میں عراق جنگ کے اختتام پر  سعودی عرب سے تمام فوجی واپس بلا لیے تھے۔امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں ایران کے اثرو رسوخ کے خاتمے کے لیے سعودی عرب کو ایک اہم شراکت دار کے طور پر دیکھتے ہیں۔ سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے سعودی عرب میں امریکی فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے خطے میں سیکیورٹی اور استحکام کے فروغ کے لیے سعودی عرب میں امریکی افواج کی تعیناتی کی منظوری دی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…