ایرانی جوہری معاہدے پر صدر روحانی کو وارننگ دیدی ہے ،فرانسیسی صدر

28  جون‬‮  2019

ٹوکیو (این این آئی)فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ گفتگو میں انہیں عالمی طاقتوں کے ساتھ طے شدہ جوہری معاہدے سے نکلنے کے خلاف تنبیہ کر دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماکروں نے ٹوکیو میں

صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے چند روز قبل ہونے والی گفتگو میں صدر حسن روحانی پر واضح کر دیا تھا کہ اگرایران 2015میں طے پانے والے جوہری معاہدے سے نکلا یا اس نے اس ڈیل کی خلاف ورزی کا کوئی اشارہ بھی دیا، تو یہ ایک غلطی ہو گی۔فرانسیسی صدر عمانوئل ماکروں نے اس عزم کا اعلان بھی کیا کہ وہ ایران اور امریکا کے درمیان فوجی جارحیت کے گریز کے لیے آئندہ دنوں کے دوران انتہائی ممکنہ کوششیں کریں گے۔فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ وہ انتہائی کوششیں کریں گے تا کہ کوئی بھی فریق ایسے اقدام کا ارتکاب نہ کرے جس کی درستی ممکن نہ ہو۔ماکروں کے مطابق بنیادی بات یہ ہے کہ تمام لوگ کشیدگی کی شدت کم کرنے پر کام کریں۔فرانس کے صدر نے ایک بار پھر اس موقف کو دہرایا کہ ان کا ملک اس تزویراتی ہدف میں امریکا کا حامی ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فرانسیسی حکام کو دستیاب معلومات کے مطابق 20 جون کو ایران کی جانب سے مار گرایا جانے والا امریکی ڈرون طیارہ بین الاقوامی فضائی حدود میں تھا۔ تہران یہ باور کراتا ہے کہ یہ طیارہ ایرانی اراضی کے اوپر تھا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…