سعودیہ پر حوثی حملے ایران کے مکروہ کردار کی نئی مثال ہے : پینٹاگان

13  جون‬‮  2019

واشنگٹن (این این آئی)امریکی وزارت دفاع (پینٹاگان) نے یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب کے ابھا شہر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر راکٹ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں خطے میں ایران کے مکروہ کردار کی تازہ مثال قرار دیا ہے۔سعودی عرب میں مریکی سفارت خانے کی طرف سے بھی ابھا کے ہوائی اڈے پر حوثیوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان حملوں میں ایران کے

ملوث ہونے کا الزام عاید کیا ہے۔امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی سفیر جان ابو زید اور مْملکت میں تعینات تمام امریکی سفارتی عملہ ابھا ہوائی اڈے پر بے گناہ شہریوں پر حوثیوں کے حملوں کی پرزور مذمت کرتا ہے۔ ان حملوں میں حوثی دہشت گردوں نے نہتے اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا۔ بیان میں تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش ظاہر کی گئی ہے۔خیال رہے کہ یمن کی آئینی حکومت کی رٹ بحالی کے لئے سرگرم عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ حوثیوں نے سعودی عرب کے شہر’’ا بھا‘‘ میں بین الاقوامی ہوائی اڈے پر راکٹ حملہ کیاتھا جس میں 26 افراد زخمی ہوئے تھے۔ اس ہوائی اڈے سے روزانہ ہزاروں سعودی شہری، مملکت میں مختلف قومیتوں کے مقیم غیر ملکی شہری سفر کرتے ہیں۔ حملے کے بعد چند لمحوں کے لئے ائر ٹریفک بند رہی تاہم بعد میں ہوائی اڈا سے معمول کی پروازں کا سلسلہ بحال کر دیا گیا۔ایک بیان میں کرنل ترکی المالکی نے بتایا ابھا ہوائی اڈے کے آمد ہال پر راکٹ کرنے مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے کم سے کم 26 مسافر زخمی ہوئے۔ ان میں یمن، بھارت اور سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی تین خواتین، دو سعودی بچے شامل تھے۔ حملے میں آٹھ دوسرے مسافروں کو بھی درمیانے درجے کے زخم آئے جنہیں علاج کی غرض سے ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ اٹھارہ زخمیوں کو موقع پر مرہم پٹی کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔ راکٹ حملے سے ہوائی اڈے کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…