امریکہ : تارکین وطن کے بچوں کیلئے مختص تعلیمی فنڈز بند

9  جون‬‮  2019

واشنگٹن(این این آئی) ٹرمپ انتظامیہ نے تارکین وطن کے بچوں کی تعلیمی، قانونی اور تفریحی پروگرامز کے لئے مختص فنڈ کو روک دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تارکین وطن کے لیے بنائی گئی ایجنسی کے حوالے سے ٹرمپ انتظامیہ نے مؤقف اپنایا کہ والدین یا قانونی سرپرستی کے بغیر سرحد عبور کرنے والے بچوں کے لئے بنائی گئی ایجنسی کے لئے بڑے وسائل کی ضرورت ہے جو موجودہ حالات میں پورا کرنا مشکل ہے۔او ایر ایر نامی تارکین وطن کی ایجنسی نے امریکی کانگرس سے اضافی 2.88

ارب ڈالر کی گرانٹ طلب کی تھی جس کا مقصد تارکین وطن کے شیلٹر کو وسعت دینا تھا۔اس ضمن میں ایچ ایس ایس انتظامیہ کے ایک رکن نے ای میل کے ذریعے فنڈ فراہم کرنے والی ایجنسی کو بچوں کے لئے تعلیمی اور تفریحی مقاصد کے لئے مطلوبہ رقم کے حوالے سے آگاہ کیا تھا۔مئی کے مہینے میں جنوب مغربی سرحد پر ایجنٹوں نے 11،507 بے گھر بچوں کو اپنی تحویل میں لیا تھا اس ضمن میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک سال میں بچوں کی تعداد میں 80 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…