امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد(آج) اسلام آباد پہنچیں گے

1  جون‬‮  2019

کابل(این این آئی )افغانستان میں دیرپا قیام امن، مفاہمتی عمل کی کامیابی کیلئے کاوشیں تیزکردی گئیں، امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کی آج (اتوار) کو اسلام آباد آمد متوقع ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ زلمے خلیل زاد وزارت خارجہ میں پاک، امریکہ دوطرفہ مشاورتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری امریکہ کریں گے جبکہ امریکی وفد کی قیادت کی سربراہی زلمے خلیل زاد کرینگے۔اجلاس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی سلامتی کے امور

زیر غور آئیں گے۔ذرائع کا دعوی ہے کہ زلمے خلیل زاد افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان سے راہنمائی حاصل کریں گے۔ امریکی وفد اعلی سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں بھی کریگا۔امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زادسیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے ملاقات بھی کرینگے۔ذرائع کے مطابق زلمے خلیل زاد کی تاحال وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات طے نہیں ہے۔ وزیراعظم سے ملاقات طے کرانے کیلئے امریکی حکام سرگرم ہیں مگران سے تاحال زلمے کی ملاقات شیڈول نہیں کی جاسکی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…