بھارتی انتخابات کا نتیجہ،بی جے پی پھر حکومت بنائے گی یا نہیں؟نریندر مودی کی پانچ سالہ دوراقتدار میں پہلی پریس،بڑا اعلان کردیا

17  مئی‬‮  2019

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی وزیراعظم مودی نے کہاہے کہ موجودہ عام انتخابات میں بی جے پی کو مکمل اکثریت حاصل ہو گی، مجھے یقین ہے کہ مکمل اکثریت والی حکومت پانچ سال کی مدت کار مکمل کرنے کے بعد دوبارہ جیت کر اقتدار میں آ رہی ہے اور طویل عرصے کے بعد ایسا ہوگا۔ ملک کے عوام کو سن 2014 کے بعد 2019ء میں پھر سے موقع ملا ہے۔ عوام نے حکومت بنانا طے کرلیا ہے۔ ملک کو آگے لے جانے کے لیے کیا کرنا ہے۔

جلد سے جلد نئی حکومت اپنا کام شروع کردے گی۔ 2009 اور 2014ء میں الیکشن کی وجہ سے آئی پی ایل کرکٹ مقابلوں کا انعقاد بیرون ملک کرانا پڑا تھا لیکن اس مرتبہ آئی پی ایل کو باہر نہیں لے جانا پڑا، آئی پی ایل، الیکشن، ایسٹر، نوراتری، رام نومی اور ہنومان جینتی اور روزے بھی ساتھ ساتھ چلے۔ یہ ملک کی جمہوریت کی طاقت ہے۔ دنیا کو ہندوستانی جمہوریت کی طاقت سے آگاہ کرایا جانا چاہیے۔ یہ جمہوریت تنوع سے بھری ہوئی ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پانچ سال کے دور اقتدار میں پہلی پریس کانفرنس کی، تاہم انہوں نے صحافیوں کے کسی سوال کا جواب نہیں دیا۔وزیر اعظم مودی نے ان سے پوچھے گئے تمام سوالات کو اپنے ساتھ  بیٹھے پارٹی صدر امت شاہ کی طرف موڑ دیا۔ اس پریس کانفرنس کا پچھلے پانچ برس سے ہر صحافی کو کافی انتظار تھا۔ وہ ملک کے وزیر اعظم سے براہ راست سوال پوچھنا چاہتے تھے کیوں کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے مئی 2014 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اب تک کوئی پریس کانفرنس نہیں کی تھی۔ تاہم انہیں آج اس وقت خاصی مایوسی ہوئی جب وزیر اعظم نے ان سے براہ راست پوچھے گئے ایک بھی سوال کا جواب نہیں دیا اور اپنے ساتھ پریس کانفرنس میں بیٹھے حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے لیے پارٹی صدر ہی سب کچھ ہوتے ہیں۔بی جے پی کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد اس رسمی پریس کانفرنس میں وزیر اعظم نے صر ف بیان دینے پر اکتفا کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ میڈیا کا بھی شکریہ ادا کرنے آئے ہیں اور میڈیا کے ذریعے سے اہل وطن کا بھی۔ اپنے بیان میں انہوں نے دعوی کیا کہ موجودہ عام انتخابات میں بی جے پی کو مکمل اکثریت حاصل ہو گی، مجھے یقین ہے کہ مکمل اکثریت والی حکومت پانچ سال کی مدت کار مکمل کرنے کے بعد دوبارہ جیت کر اقتدار میں آ رہی ہے اور طویل عرصے کے بعد ایسا ہوگا۔ ملک کے عوام کو سن 2014 کے بعد 2019ء میں پھر سے موقع ملا ہے۔ عوام نے حکومت بنانا طے کرلیا ہے۔ ملک کو آگے لے جانے کے لیے کیا کرنا ہے۔

جلد سے جلد نئی حکومت اپنا کام شروع کردے گی۔داخلی سلامتی کے معاملے پر اپنی حکومت کے کارناموں کا ذکر کر تے ہوئے مودی نے کہا کہ سن 2009 اور 2014ء میں الیکشن کی وجہ سے آئی پی ایل کرکٹ مقابلوں کا انعقاد بیرون ملک کرانا پڑا تھا لیکن اس مرتبہ آئی پی ایل کو باہر نہیں لے جانا پڑا، آئی پی ایل، الیکشن، ایسٹر، نوراتری، رام نومی اور ہنومان جینتی اور روزے بھی ساتھ ساتھ چلے۔ یہ ملک کی جمہوریت کی طاقت ہے۔ دنیا کو ہندوستانی جمہوریت کی طاقت سے آگاہ کرایا جانا چاہیے۔ یہ جمہوریت تنوع سے بھری ہوئی ہے۔وزیر اعظم مودی نے کہاکہ گزشتہ مرتبہ انتخابی نتیجہ 16مئی 2014ء کو آیا تھا اور اگلے ہی دن 17مئی کو ’سانحہ‘ہوگیا تھا۔ سٹے بازوں کو مودی کے آنے سے بھاری نقصان ہوا تھا۔ سٹہ لگانے والے سب کے سب ڈوب گئے تھے اور ایمانداری کی شروعات اسی دن ہوگئی تھی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…