بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا،پاکستان پر سنگین الزامات عائد،ڈومور کا مطالبہ کردیا

11  مئی‬‮  2019

نئی دہلی(آن لائن) بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج نے ایک بار پھر پاکستان پر بھارت میں دہشتگردی کو ہوا دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک کی ایسی کوشش کو کسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ بھارتی خبررساں کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے

کہا کہ پاکستان کو ان کیخلاف پوری قوت کے ساتھ کارروائی کرنا ہو گی تاکہ پاک بھارت مذاکرات کے لئے ماحول فراہم ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو دہشتگردی کے خاتمے کے لئے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی اور یہ کام پاکستان کو ترجیحی بنیادوں پر کرنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہو جائے تو ایسے عناصر ملکر ان حالات کو خراب کرنے کی کوشش شروع کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے صورت حال پھر مکدر ہو جاتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کچھ طاقتیں ایسی ہیں جو بھارت اور پاکستان کو ایک دوسرے کے قریب نہیں آنے دیں گی تاہم انہوں نے کہاکہ حالات خواہ کیسے بھی ہوں ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ ملنا ہی ہے لیکن خاموش ماحول میں امن کی باتیں ہوسکتی ہیں جبکہ تشدد کے ماحول میں امن کی بات نہیں ہو سکتی ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں اب معمول بن گئی ہیں پہلے صرف لائن آف کنٹرول پر فائرنگ ہو رہی تھی لیکن اب بین الاقوامی بارڈر پر بھی بندوقوں کے دہانے کھول دیئے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…