مقامی انتخابات میں شکست کے بعد ترک صدر رجب ایردوآن پارٹی میں اپنے مخالفین پر برس پڑے

28  اپریل‬‮  2019

استنبول(آن لائن)ترکی  کے صدر رجب طیب ایردوآن مارچ کے آخرمیں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد حکمراں جماعت ‘آق’ میں موجود اپنے مخالفین پر برس پڑے اور انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگے ہیں۔ ایردوآن اور ان کے مقربین کاخیال ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں بڑے شہروں میں ان کی شکست غیرمحدود گروپوں کی دھاندلی کا نتیجہ ہے۔

ایردوآن اور ان کے حامیوں کی طرف سے انتخابی نتائج پر شکایات کیانبار لگا دیے ہیں۔ پارٹی اجلاس سے خطاب میں صدر طیب ایردوآن نے کسی لیڈر کانام لیے بغیر کہا کہ’ہمیں ایک ہی وقت میں خارجی اورداخلی محاذوں پر لڑائی کا سامنا ہے۔ ایک طرف ہم بیرون ملک گروپوں سے لڑرہے ہیں اور دوسری طرف ہمارے درمیان (مراد آق پارٹی) کے اندر ایسے لوگ موجود ہیں جو ہمیں نیچا دکھانا چاہتیہیں۔ انہوں نے ہمیں مایوس اور رسوا کرنے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے پارٹی میں موجود اپنے سیاسی مخالفین کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ انتخابات کیدوران کس صوبے اور کس ریاست میں کیا ہوا۔اس پارٹی میں رہنے ہوئے جن لوگوں نے دھاندلی کی کوشش کی انہیں اپنا محاسبہ کرنا اور اپنے افعال کا خود ذمہ دار ہونا ہوگا۔صدر ایردوآن کا کہنا تھا کہ وہ پارٹی میں موجود ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں گے جو بلدیاتی انتخابات میں ناکامی کے ذمہ دار ہیں۔تاہم صدر ایردوآن نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا وہ اپنی جماعت میں موجود سیاسی مخالفین کے خلاف کس قسم کی قانونی چارہ جوئی کریں گے۔ ترکی  کے صدر رجب طیب ایردوآن مارچ کے آخرمیں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد حکمراں جماعت ‘آق’ میں موجود اپنے مخالفین پر برس پڑے اور انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگے ہیں۔ ایردوآن اور ان کے مقربین کاخیال ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں بڑے شہروں میں ان کی شکست غیرمحدود گروپوں کی دھاندلی کا نتیجہ ہے۔ ایردوآن اور ان کے حامیوں کی طرف سے انتخابی نتائج پر شکایات کیانبار لگا دیے ہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…