سری لنکا بم دھماکے، پاکستانیوں سمیت درجنوں افراد گرفتار، پاکستانی شہریوں کے گھروں پر مقامی افراد کے حملے،سنسنی خیز انکشافات

25  اپریل‬‮  2019

کولمبو (این این آئی)سری لنکن حکام نے ایسرٹ کے موقعے پر سلسلہ وار بم دھماکوں کے بعد تفتیش کا دائرہ کار مزید وسیع کرتے ہوئے پاکستانیوں سمیت مصری باشندے کو حراست میں لیا۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایا کہ گزشتہ رات کریک ڈاو ¿ن میں 16افراد کو حراست میں لیا گیا تاہم بم دھماکوں میں ان کی معاونت یا ملوث ہونے کے بارے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

پولیس نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ رات گرفتار کیے گئے افراد میں سے ایک کا تعلق دہشت گرد تنظیم سے ہے لیکن دعویٰ کے حق میں مزید معلومات فراہم نہیں کی۔ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ایک اور شخص کو فیس بک پر نفرت آمیز مواد ڈالنے کی بنیاد پر گرفتار کیا۔پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ زیر حراست شخص سوشل میڈیا پر دہشت گردی کے پھیلاو ¿ اور اس کی تبلیغ میں ملوث پایا گیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک مصری شخص کو زائد المیعاد ویزا اور پاسپورٹ کی وجہ سے گرفتار کیا جو گزشتہ 7 سے مقامی اسکول میں عربی کی تعلیم دے رہا تھا۔انہوں نے بتایا کہ اسکول دارالحکومت سے محض 70 کلومیٹر کی مسافت پر قائم ہے۔علاوہ ازیں پولیس نے مزید بتایا متعدد پاکستانیوں سمیت درجنوں افراد کو حراست میں لیا گیا جو زائد المعیاد ویزہ کے باوجود رہائش پذیر تھے۔سری لنکا کے دارلحکومت کولمبو میں ایسٹر کے موقع پر بم دھماکوں کے بعد متعدد پاکستانی مسلمان باشندے مقامی لوگوں کی جانب سے جوابی کارروائی کے خوف کی وجہ سے نیگومبو نامی شہر چھوڑگئے ۔ پولیس اور کمیونٹی رہنماو ¿ں نے بسوں کے ذریعے ان افراد کو محفوظ مقامات تک منتقل کر دیا ۔ایک پاکستانی مسلم شخص عدنان علی نے برطانوی خبررساں ادارے کو بتایا کہ بم دھماکوں کے بعد مقامی لوگوں کی جانب سے ان کے گھروں پر حملے کیے گئے۔ علی کے بقول ہمیں نہیں معلوم کہ ہم کہاں جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…