سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے شہریوں کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ،سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے بڑا حکم جاری کردیا

25  اپریل‬‮  2019

ریاض(این این آئی)سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزارتوں، سرکاری محکموں اور اداروں کے سربراہان کوغیر ملکیوں کی جگہ سعودی شہریوں کو بھرتی کرنے کی ہدایت جاری کردی ۔عرب ٹی وی کے مطابق شاہی ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ

آئندہ سیکریٹری، ایگزیکٹیو سیکریٹری، ڈیٹا انٹری اور قومی سلامتی سے متعلق حساس معلومات تک رسائی کے لیے کام کرنے والے غیر ملکیوں کے ساتھ معاہدوں کی تجدید نہ کی جائے بلکہ ان کی جگہ سعودی شہریوں کو تربیت دے کربھرتی کیا جائے۔ شاہی ہدایت کے بعد اب سرکاری اداروں کے علاوہ حکومتی کمپنیوں میں غیر ملکیوں کے ساتھ معاہدوں میں توسیع نہیں ہوگی۔نئی اسامیوں کے لیے مقامی اخبارات میں اشتہارات دیے جائیں گے اور ان ملازمتوں کے لیے سعودی شہریوں کو ترجیح دی جائے گی۔محکمہ سول سروس کے اعدادوشمار کے مطابق اس وقت سرکاری اداروں میں 93.98 فیصد سعودی شہری کام کررہے ہیں، غیر ملکیوں کی شرح صرف 6.2فیصد ہے۔ سرکاری اداروں میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کی مجموعی تعداد 73186 ہے۔محکمہ کے مطابق صرف صحت کا شعبہ ایسا ہے جس میں سعودی شہروں کی شرح 66.8فیصد ہے جبکہ غیر ملکیوں کی تعداد 33.2 فیصد تک ہے۔ گذشتہ سال 2018 کے دوران 60 سال عمر کے 35فیصد غیر ملکیوں کو برطرف کرکے ان کی جگہ سعودی شہریوں کو بھرتی کیا گیا۔واضح رہے کہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد سعودی عرب میں مختلف سرکاری اداروں میں کام کررہی ہے، کئی پاکستانی محکمہ صحت سے وابستہ ہیں۔ شاہی فرمان کے بعد سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے شہریوں کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…