روس نے عالمی سطح پر ’’ڈالر‘‘ سے چھٹکارے کیلئے بڑے اقدامات کا اعلان کردیا

20  اپریل‬‮  2019

ماسکو ( آن لائن )روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکی کرنسی (ڈالر) کا ناقابل بھروسہ ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ امریکی سخت اقدامات کے نتیجے میں دنیا میں ابھری ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے بین الاقوامی کونسل برائے تعاون و سرمایہ کاری کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔انھوں نے کہا کہ روسی وزیر اعظم میدیدوف اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ عالمی سطح پر ڈالر سے چھٹکارے کا جو ماحول بن رہا ہے اس میں اضافہ ہوگا کیونکہ کاروبار کے لیے استحکام بہت اہم ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم اجتماعی تعمیری خارجہ پالیسی کے لیے کوشاں ہیں جس سے بیرونی شراکت داروں کے ساتھ باہمی مفاد کی بنیاد پر تعاون کے لیے مثبت ماحول فراہم ہوسکے گا،تاہم جھوٹے بہانوں کے تحت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو نظر انداز کرکے لگائی جانے والی یکطرفہ پابندیاں اس عمل کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اکثر پابندیاں ایک ملک کے دوسرے کے خلاف غلط سیاسی رویے کے جھوٹے بہانوں کے ذریعے لگائی جارہی ہیں جو کہ غلط اقدام ہے، اس سے تجارتی جنگ جیسے مسائل سامنے آتے ہیں۔سرگئی لاوروف نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ امریکی ڈالر کے خلاف براہ راست اقدامات جن پر کافی وقت لگے گا، اس پر منفی اثر مرتب کریں گے،ہرکوئی سمجھتا ہے کہ عالمی مارکیٹس پر لگائی گئی موجودہ پابندیوں کے باعث ان کا عدم تحفظ امریکی اثر کے باعث ہے۔اس کے نتیجے میں کئی ممالک بالخصوص فرانس اور جرمنی کی کمپنیوں کو بین الاقوامی اور ان کے اپنے قوانین کے اندر رہتے ہوئے ایران کے ساتھ تعاون کے باعث اربوں ڈالر کے نقصانات اٹھانے پڑے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…